سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے، اسد قیصر
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت حواس باختہ ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔
پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے خلاف کون سا حربہ انہوں نے اب تک استعمال نہیں کیا ؟ ان سے روزانہ غلطیاں ہو رہی ہیں، یہ حواس باختہ ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو پتا چل گیا ہے کہ اس کا اب کوئی سروائیول نہیں ہے، ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے مطابق ہے، یہ اپنے اختیارات کے تحت جہاں جانا چاہے جائیں۔ ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم ہر فورم پر ان کا مقابلہ کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم انہیں ہر سطح پر دیکھ لیں گے، عوامی سطح پر اور عدالتی سطح پر بھی دیکھ لیں گے، یہ جانتے ہیں ان کا فراڈ منظرعام پر آنے والا ہے، ہم فراڈ کے چھپانے پر ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بے وقوفانہ بات ہے یہ کہنا کہ پی ٹی آئی ملکی سالمیت کے خلاف چل رہی ہے ، ان کا ارادہ صرف عوام کی آواز اور جمہوریت کو ختم کرنا ہے، ہمارا خیال نہیں تھا کہ یہ اتنے بے وقوف ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم پارلیمان میں بیٹھے ہیں، کمیٹی میں ہیں، ہر سطح پر بات ہورہی ہے، بیک ڈور بات چیت کے حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا یہ تو فرنٹ ڈور سے ہمارے ساتھ یہ کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے پر سینیٹر شبلی فراز کا بھی ردعمل آگیا، شبلی فراز نے حکومتی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔پریس کانفرنس میں دیکھنے کی کوئی چیز نہیں، بس سننے کی تھی، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو روکنے کا کوئی اور طریقہ کامیاب نہ ہوا تو یہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگا کر بھی دیکھ لیں، منفی سوچ والی یہ خود کو جمہوری پارٹیاں کہتی ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیے وقت ہے کہ وہ خود کو بھٹو کی پارٹی ثابت کرے، یہ ملک کو مزید انتشار کی جانب لیکر جانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسا کوئی بھی فیصلہ ایکدم سیاسی عدم استحکام پیدا کرے گا۔ ان نااہلوں کو اپنی باتوں کے نتائج کا علم نہیں، کور کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت کو باضابطہ جواب دیں گے، افسوس اس بات کا ہے کہ ملک کا کسی کو خیال نہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کیلئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 19 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- ایک دن قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 18 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 21 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 19 گھنٹے قبل
معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم
- 8 منٹ قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا
- 13 منٹ قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
- 18 منٹ قبل