جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل

حکومت نے پیپلزپارٹی کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، شازیہ مری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل آگیا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو اس فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، ہم حکومت کے اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے,انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو اسے اپنا رویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا۔

پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فیصلے سے پہلے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، کن بنیادوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہمیں نہیں پتہ,خورشید شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی، عارف علوی اور قاسم سوری نے آئین کی خلاف ورزی کی جس کا فیصلہ عدالت کرے گی، جو ملک کے حالات چل رہے ہیں سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے بھی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کی ہے,رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کے تمام اصولوں کے خلاف ہے، حکومت کو ایسے قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے، اس اقدام سے سیاسی افراتفری بڑھے گی اور معیشت تباہ ہو جائے گی۔

پاکستان

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمدکے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی بروز جمعرات کو طلب کر لیا۔

اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے ا لیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکرٹری ا لیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، عمران، سوری اور علوی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا فیصلہ

اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا، دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہو گا، اسحاق ڈار

پابندی کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق لیا جائے گا، نائب وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا  حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہو گا، اسحاق ڈار

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، پہلے معاملے کو لیڈرشپ دیکھے گی اس کے بعد ہمارے جو اتحادی ہیں ان سے مشورہ ہوگا لیکن پابندی کا فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق لیا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کی ذمہ دار نہیں ہے، نواز شریف کے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو پالیا گیا تھا۔ 2018 کا الیکشن چوری کرکے لاڈلے کی حکومت لائی گئی، ہم نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان نےایک معاشی قوت بننا ہے، وہ دن دور نہیں جب مہنگائی ختم ہوگی، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو کر ابھرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈڈ جماعت ہے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوگا۔ ہم آئین و قانون کے تحت ملکی معاملات کو چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی طرح آئین وقانون سے کھلواڑ نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ  ریفرنس ، نیب کی ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے  تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں راولپنڈی نیب کی ٹیم عمران اور بشریٰ بی بی سے چار گھنٹے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیب ٹیم نے توشہ خانہ تحائف اور فروخت کے حوالے سے تفتیش کی، نیب ٹیم نے چار گھنٹے سے زائد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، نیب کی تفتیشی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق بلغاری سیٹ کی کم قیمت لگوانے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے، ملزمان سے اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی طور پر سرکاری اثاثوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام کے بارے بھی سوالات کیے گئے، ملزمان سے توشہ خانہ پروسیجر 2018 کی خلاف ورزی پر بھی سوالات کیے گئے۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم نے 13 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی توشہ خانہ میں گرفتاری ظاہر کی تھی، عدالت نے 14 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا،عدالت نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں تفتیش کی ہدایت کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll