جی این این سوشل

موسم

 آزاد کشمیر میں زیادہ بارشوں کا خطرہ، 66 نالے انتہائی خطرناک قرار 

شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت،نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 آزاد کشمیر میں زیادہ بارشوں کا خطرہ، 66 نالے انتہائی خطرناک قرار 
 آزاد کشمیر میں زیادہ بارشوں کا خطرہ، 66 نالے انتہائی خطرناک قرار 

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے پیش نظر اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس لیے دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر آباد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مظفرآباد کے گوجرہ نالہ سمیت آزاد کشمیر کے 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ ان نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ بارشوں کے پانی کے بڑھنے سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کو کم کیا جا سکے۔

پی ڈی ایم نے آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو بھی غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

پاکستان

پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ

کسی جماعت کے سربراہ کو ایک سیاسی جماعت کا رول بھی ادا کرکے دکھانا ہوگا جووہ نہیں کررہے، مراد علی شاہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہے، کسی جماعت کے سربراہ کو ایک سیاسی جماعت کا رول بھی ادا کرکے دکھانا ہوگا۔

وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے ہمراہ کراچی میں جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینا پہنچا ہوں، کل سکھر، روہڑی، جیکب آباد اور خیرپور میں جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، آج یہاں کے بعد حیدرآباد کے انتظامات کا جائزہ لینے جاؤں گا۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ سندھ میرے ساتھ ہیں، دوبارہ کراچی آئیں گے، جلوس کے اختتام تک جائزہ لیتے رہتے ہیں، حکومت سندھ، پولیس، رینجرز سمیت دیگر ادارے بڑی تندہی سے کام کررہے ہیں۔ملک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کے بہترانتظامات کیے ہیں، اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر سے خاتمہ دلائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، کسی جماعت کے سربراہ کو ایک سیاسی جماعت کا رول بھی ادا کرکے دکھانا ہوگا، فی الحال وہ سیاسی جماعت کے سربراہ کا کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں خفیہ کیمروں کے ذریعے کنٹرول روم سے جائزہ لیا جارہا ہے، مشکوک چیزوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، ٹیکنالوجی میں بہتری آرہی ہے سکیورٹی بھی مزید بہتر ہوگی۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بارشوں میں پہلے فنڈز اوراختیار کا رونا رویا جاتا تھا، پہلے جو میئر آتے تھے وہ اختیارات اور فنڈز کا رونا روتے تھے لیکن میئرمرتضٰی وہاب قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے بہتر کام کررہے ہیں، صرف فنڈز کے لیے انتظامی امور میں بھی مدد کے لیے میئر کراچی ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جامشوروپولیس اسٹیشن میںہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی،2 کی حالت تشویشناک

مال خانے میں رکھے گئے ہینڈ گرنیڈ کو شدید گرمی نے متاثر کیا جس کے نتیجے میں وہ پھٹ گیا،ڈی آئی جی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جامشوروپولیس اسٹیشن میںہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے 4 پولیس اہلکار زخمی،2 کی حالت تشویشناک

حیدرآباد:جامشورو پولیس اسٹیشن کے مال خانے میں آج گرمی کی شدت کے باعث ایک ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی طارق نواز کے مطابق مال خانے میں رکھے گئے ہینڈ گرنیڈ کو شدید گرمی نے متاثر کیا جس کے نتیجے میں وہ پھٹ گیا۔ دھماکے کے باعث 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کراچی کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے تھانے کے مال خانے کی دیوار اور چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو سے واقعہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور زخمی پولیس اہلکاروں کو بہتر اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

دھماکے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤ ن میں پیش آیا ، زخمیوں کی چند افراد کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور میں گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس کی دکان میں سلنڈر ری فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب ہی موجود 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پرجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll