جی این این سوشل

جرم

سری لنکن انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل

دھمیکا نروشنا کو انکی رہائشگاہ میں نشانہ بنایا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سری لنکن  انڈر 19 ٹیم کے سابق  کپتان دھمیکا نروشنا فائرنگ سے قتل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سری لنکا کے انڈر-19 ٹیم کے کپتان دھمیکا نروشنا کو رات گئے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ سابق کرکٹر دھمیکا نروشنا کو انکی رہائشگاہ امبالنگوڈا میں کنڈا ماواتھا میں نشانہ بنایا گیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے۔نروشنا کو قتل کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر 12 بور پستول کا استعمال کیا۔

دھمیکا نروشنا کو سری لنکا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا تھا، انہوں نے لنکن ٹائیگرز کے نامور کرکٹرز پرویز معروف، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا جسے نامی کرکٹرز کیساتھ بھی کھیلا۔

نروشنا نے 20 سال کی عمر میں کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ نیروشنا نے 2001 سے 2004 کے درمیان گال کرکٹ کلب کیلئے 12 فرسٹ کلاس میچز اور 8 لسٹ اے میچز کھیلے، جس میں انہوں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 2000 میں سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کیلئے ڈیبیو کیا اور 2 سال کپتانی کے فرائض نبھائے۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

دنیا

ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ دیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں ہونے والی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مسلسل ہونے والی بارش نے سیلابی اختیار کرلی۔ سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہورڈنگز سڑکوں پر گر گئے۔

ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ مرکزی شاہراؤں ڈان ویلی پارک وے اور اونٹاریو ہائی وے 410 سیلاب کی وجہ سے بند ہیں جب کہ لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔کینیڈا کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ ٹورنٹو میں 100 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے 1941ء کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بارشوں کے باعث پانی میں پھنسے 14 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ شہریوں کو بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فارم 47 کی حکومت بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

یہ دوغلی پالیسی پر چل رہے ہیں اور اپنی سیاست بچانے کیلئے الٹے سیدھے بیانات دیتے ہیں، علی امین گنڈا پور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فارم 47 کی حکومت بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ کے پی

وزیر اعلیٰ خیبر پختوںخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے، یہ دوغلی پالیسی پر چل رہے ہیں اور اپنی سیاست بچانے کیلئے الٹے سیدھے بیانات دیتے ہیں

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کوئی نہیں لگا سکتا، فارم 47 کے تحت بیٹھے لوگ باتیں کر رہے ہیں کہ وہ پابندی لگائیں گے اور ایسی پارٹی پر جس نے الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لئے ہیں۔ انہوں نے مینڈیٹ چوری کرکے وزیراعظم بنایا ہے، مطالبہ کرتا ہوں کہ چیف الیکشن کمشنر کو اب استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ اپنی شہرت برقرار رکھنے کیلئے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں، آپ سے مہنگائی ، پٹرول، ڈالر اور معیشت کنٹرول نہیں ہو رہی۔ آپ سے امن و امان اور صوبے کے معاشی حالات کنٹرول نہیں ہو رہے، اس لیے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے چیلنجز اس وقت اور ہیں، ہمارے صوبے کو دہشت گردی کا بہت بڑا چیلنج درپیش ہے، ہماری فوج، دیگر ادارے اور عوام دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

دھماکے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤ ن میں پیش آیا ، زخمیوں کی چند افراد کی حالت تشویشناک ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

لاہور میں گیس سلنڈر دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گیس کی دکان میں سلنڈر ری فلنگ کے دوران اچانک زور دار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں قریب ہی موجود 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پرجناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll