پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے، رپورٹ


معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے اور پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی۔
فچ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے شرح سود میں کمی کی توقع ہے۔
فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک توقع ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 14فیصد لائے، حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے ہیں، حکومت پاکستان مالیاتی خسارہ 7.4 سےکم کرکے 6.7 فیصد پر لانا چاہتی ہے۔
فچ رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے مشکل معاشی فیصلےآئی ایم ایف کےساتھ پروگرام کی راہ ہموارکررہےہیں، پاکستان کی معیشت کے لیے بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ معاشی رسک ہے، پاکستان کی زراعت کے لیے سیلاب اور خشک سالی معاشی رسک ہے۔
فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فروری کے الیکشن میں آزاد امیدواروں کو بڑی کامیابی ملی، جیتے والے آزاد امیدوار کو جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، پاکستان کے شہروں میں مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کر سکتے ہیں۔
فچ نے پیش گوئی کی کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں زیر حراست ہی رہیں گے اور پاکستان کی موجودہ مسلم لیگی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی۔
فچ نے مزید کی پیش گوئی کی کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ساری معاشی اصلاحات کرے گی اور موجودہ حکومت ختم ہوئی پاکستان میں ٹیکنوکریٹ کی حکومت آئے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا تھا کہ نئے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) پروگرام سے پاکستان کےلیے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی۔
موڈیز کے مطابق پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3 سے 5سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہونگی، کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا اور نہ ہی کوئی آپریشن کی بات ہوئی، طلال چوہدری
- 10 منٹ قبل

الیکشن کمیشن میں اعلی سطح پر تبادلے ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شہریوں کے جانےکا کوئی علم نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات،دو طرفہ تعاون اورباہمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گلوکارہ نصیبو لال کے گھر آمد
- 7 گھنٹے قبل

سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈامہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے
- 6 گھنٹے قبل

معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر کی آواز میں قصیدہ بردہ شریف نئے انداز میں پیش
- 5 گھنٹے قبل

اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی تعلیمی اداروں میں عید اور موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ایک وقت تھا جب حکومتوں کو عدالتیں چلاتی تھیں، اب ویسا وقت گزر چکا، جسٹس جمال مندوخیل
- 3 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، دو انتہائی خطرناک خوارجی دہشتگرد گرفتار
- 5 گھنٹے قبل