کورونا وباء کے باعث اسمارٹ روبوٹ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے افراد کو آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا کے خلاف اقدامات کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف کروادیے گئے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے صدر جنرل افیئر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نےہفتے کو اسمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا تھا جو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آنے والے زائرین کو آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں گے۔
Zamzam water robot introduced in Masjid Al Haram, Makkah pic.twitter.com/tCsRjBglkw
— Haramain Sharifain (@hsharifain) June 13, 2021
افتتاح کے معوقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے صدر عبدالرحمان السدیس نے کورونا وباء کے دوران انسانیت کی خدمت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔اسمارٹ روبوٹ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں انسانی مداخلت اور نقل وحرکت متاثر کیے بغیر زائرین میں آب زم زم پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے رواں سال حج سے متعلق بھی اہم اعلان سامنے آچکا ہے۔سعودی اعلان کے مطابق رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 17 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 15 گھنٹے قبل






