جی این این سوشل

کھیل

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا ، بابر اعظم،شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی نہ ملنے کا امکان

پی سی بی آل فارمیٹ پلئیرزکو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا ، بابر اعظم،شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی نہ  ملنے کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر اعظم،شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔

کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سےمتصادم نہ ہونے کےباوجود  این او سی کا امکان نہیں ہے،آل فارمیٹ پلئِرز کےلیےپالیسی کی وجہ سےاین او سی نہیں دیا جائے گا،پی سی بی آل فارمیٹ پلئیرزکو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں۔

حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلئیرکی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا،گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری نہیں ملی۔

کئی ایک معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے،  لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کےاین او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہوگا،محمد عامر، محمد نواز ،آصف علی اور افتخار احمد کے بھی لیگ میں معاہدے ہیں۔

پاکستان

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی

3 آزاد ارکان کے بیان حلفی ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے تاحال جمع نہیں کرائے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست جمع کرا دی۔

مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے 38 آزاد اراکین قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے۔

پی ٹی آئی کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں اراکین اسمبلی کی فہرست جمع کرائی جس کے ساتھ اضافی دستاویز بھی منسلک کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 3 آزاد ارکان کے بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے گئے، صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں اس لیے ان کے بیان حلفی جمع نہیں کروائے جا سکے، ان 3 ارکان کے پارٹی وابستگی فارم آج جمع کرائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا سری لنکامیں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، پاکستانی قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا سری لنکامیں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، اس دوران سری لنکا میں موجود پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے دونوں رہنماؤں کی جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سری لنکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

بعد ازاں ملاقات کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

اس سے قبل جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر)مقبول باقر بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس (ر)مظہر عالم میاں خیل نے بھی  ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم اور جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر کے بعد اب جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے مبینہ طور پر منفی سوشل میڈیا مہم کے پیش نظر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد سردار طارق اور مظہر عالم نے رضامند کا اظہار کیا تھا۔ اب اس معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ جسٹس (ر) مظہرعالم نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں چار ججوں کی ایڈ ہاک بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔ ایڈ ہاک ججوں کی تعیناتی کا فیصلہ زیرِ التوا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ججز کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کو نامزد کیا تھا۔

علاوہ ازیں جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کی تھی لیکن جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے ایسے ججوں کو ایڈ ہاک بنیاد پر تعینات کیا جاسکتا ہے جنہیں ریٹائر ہوئے تین سال کا عرصہ نہیں ہوا ہے۔اس سلسلے میں کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود کے ناموں کی منظوری دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll