سعودی عرب میں 2022 میں ایک پھر سے سزائے موت دینے کا سلسلہ شروع ہوا اور مارچ 2022 میں ایک ہی دن میں 81 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی


سعودی عرب میں رواں برس اب تک 106 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے جس میں 2 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس 78 سعودی، 8 یمنی، 5 ایتھوپیائی، 7 پاکستانی، 3 شامی جبکہ سری لنکا، نائیجیریا، اردن، بھارت اور سوڈان کے ایک ایک باشندے کے سرقلم کیے گئے۔
رواں برس سزائے موت پانے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب میں 2022 میں ایک پھر سے سزائے موت دینے کا سلسلہ شروع ہوا اور مارچ 2022 میں ایک ہی دن میں 81 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔
اسی طرح اگلے برس یعنی 2023 میں 170 افراد کے سرقلم کیے گئے جبکہ رواں برس یہ تعداد 106 ہوگئی جن میں سے7 ملزمان منشیات سمگلنگ میں ملوث تھے جبکہ کچھ دہشت گردی اور باقی قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
انسانی حقوق کی یورپی سعودی تنظیم نے سعودی عرب میں ہر دو دن میں ایک سزائے موت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ196 دن میں 100 افراد کو پھانسی دینا سعودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور حکومتی سطح پر کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ برس یعنی 2023 میں چین اور ایران کے بعد سب سے زیادہ لوگوں کو سزائے موت دیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 16 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 17 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 18 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago




