جی این این سوشل

صحت

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 9 ہو گئی

تازہ ترین کیس بلوچستان کے ضلع ژوب سے سامنے آیا ہے، جہاں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 9 ہو گئی
بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 9 ہو گئی

کراچی: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا ہے، جس کے بعد رواں برس پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین کیس بلوچستان کے ضلع ژوب سے سامنے آیا ہے، جہاں ڈیڑھ سالہ بچہ پولیو وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ژوب کی یونین کونسل حسن زئی اربن 2 سے ڈیڑھ سالہ بچے سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچے میں پولیو کی علامات 28 جون کو ظاہر ہوئیں۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق، وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ 50 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے، خاص طور پر ایسے بچے جن کی قوت مدافعت ویکسین نہ لینے کی وجہ سے کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانے کا سب سے موثر طریقہ پولیو سے بچاؤ کی متعدد خوراکیں ہیں اور والدین کو اپنے بچوں کو بروقت پولیو ویکسین لگوانے کی تاکید کی۔

علاقائی

جو سیاستدان 9 مئی میں ملوث نہیں ان کیخلاف کارروائی مناسب نہیں، گورنر پنجاب

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ ن لیگ کا اپنا تھا ہم سے اس بارے مشاورت نہیں ہوئی بعد میں ایک میٹنگ ضرور ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جو سیاستدان 9 مئی میں ملوث نہیں ان کیخلاف کارروائی مناسب نہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خانے کہا کہ پی ٹی آئی میں جو سیاستدان 9 مئی میں ملوث نہیں ان کےخلاف کارروائی مناسب نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ ن لیگ کا اپنا تھا ہم سے اس بارے مشاورت نہیں ہوئی بعد میں ایک میٹنگ ضرور ہوئی تھی، پاکستان پیپلز پارٹی پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پارٹی اجلاس میں مشورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پابندی کے معاملے کو پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں لیجایا جائے گا، پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر سیاسی جماعتوں پر پابندی کو مناسب نہیں سمجھتا، پی ٹی آئی کو دو حصوں میں رکھ کر سوچیں ایک 9 مئی والے دوسرے محب وطن سیاستدان ہیں، 9 مئی میں ملوث افراد پر کیسز چلا کر اگر وہ ذمہ دار ہوں تو سزائیں دیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں جو سیاستدان 9 مئی میں ملوث نہیں ان کے خلاف کارروائی مناسب نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں  کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

فرینکفرٹ: جرمن شہر فرینکفرٹ میں واقع پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں نے حملہ کر کے پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس افسوسناک واقعے پر پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی بھی کوشش کی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کی ذمہ داری میزبان ملک کی حکومت کی ہوتی ہے، اور اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

فرینکفرٹ میں جرمن حکام نے پاکستانی سفارتی حکام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، چھٹی کے روز بھی نیب کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش

نیب ٹیم تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ کل عدالت پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس، چھٹی کے روز بھی نیب کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش

توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں قومی احتساب نیورو (نیب) کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی سے آج بھی تفتیش کر رہی ہے۔

نیب کی تفتیشی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر کی سربراہی میں اس وقت اڈیالہ جیل میں موجود ہے، جو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے آج بھی تفتیش کررہی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا ساتواں روز ہے جبکہ نیب ٹیم تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ کل عدالت پیش کرے گی۔گزشتہ روز بھی نیب ٹیم نے تقریبا پونے گھنٹہ تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، ٹیم نے ملزمان سے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے تفتیش کی تھی۔

دوران تفتیش عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تحفے میں ملنے والی بلگیری جیولری سیٹ سے متعلق بھی سوالات کیے گئے تھے۔نیب نے ملزمان کا احتساب عدالت سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے، ملزمان کو 22 جولائی کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 13 جولائی کو عدت نکاح کیس میں بریت کے بعد قومی احتساب بیورو نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا تھا جبکہ ملزمان کا 14 جولائی کو اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کیا تھا، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون اپنے پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے عمران خان اور ان کی اہلیہ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کیا تھا، نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔

اس میں بتایا گیا کہ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔

جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll