جی این این سوشل

علاقائی

بنوں واقعہ: کے پی حکومت کا شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

کمیشن شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرےگا، ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی، بیرسٹر سیف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنوں واقعہ: کے پی حکومت کا شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان
بنوں واقعہ: کے پی حکومت کا شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا، وزیراعلیٰ نے بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا بھی اعلان کر دیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کمیشن شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرےگا، رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہوجائےگی اور ذمہ داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ کہ رپورٹ کو پبلک کیا جائےگا ،حساس مقامات پر عموماً سکیورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، خودکش حملے میں فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے، اس مقام کی حساس نوعیت بھی کل کے ناخوشگوار واقعے کی ایک وجہ بنی، موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان اور عوام دشمن عناصر حالات خراب کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں، ملک دشمن عناصر کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ مقابلہ میدان میں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمن

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پارٹی وابستگی سے بالا عوامی امن جلسوں کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کے خلاف ملک گیر یوم سیاہ منایا جائیگا، 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن منعقد ہوگا، 11 اگست کو پشاور میں تاجر کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن کنونشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام عوامی اجتماعات میں خود شریک ہونگا، یہ اجتماعات پارٹی وابستگی سے بالا عوامی ترجمان ہونگے، پاکستان کے عوام 2001ء سے 2024ء تک امن کو ترستے ہیں، بنیادی ضرورت امن ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کیساتھ مقابلہ میدان میں ہے، جو سیاسی سہولت یا مراعات بطور سیاستدان مجھے حاصل ہوں وہ سب کو یکساں ہونی چاہئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزینوں پر بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی پناہ گزینوں پر بمباری جاری ہے ، تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہو ئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی بیوی بچوں سمیت شہید ہوئے۔ غزہ میں لوگوں کے اجتماع پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان 2 افراد شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ٹاور پر اسرائیل کے حملے میں صحافی کیمرہ مین زخمی ہو گیا ، عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی بربریت سے 38 ہزار 919 فلسطینی شہید اور 89 ہزار 622 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے حزب اللہ کے مسلح گروپ نے شمالی اسرائیل میں جوابی کارروائی کے دوران توپ خانے کو نشانہ بنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیش میں مظاہرے مزید شدت اختیار کر گئے، ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی

سڑکوں پر فوج کا گشت جاری ہے، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں مظاہرے مزید شدت اختیار کر گئے، ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 133 ہو گئی ہے۔

پُرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں کل صبح تک کرفیو نافذ کر دیا گیا، سڑکوں پر فوج کا گشت جاری ہے، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سنگین صورتحال کے باعث ملک بھر میں آج اتوار اور کل پیر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہیں۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے بیرون ملک دورے منسوخ کر دیئے، جبکہ سپریم کورٹ میں کوٹہ سسٹم بحالی کے خلاف سماعت کل ہو گی۔دوسری جانب امریکہ نے اپنے شہریوں کو بنگلہ دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، اس کے علاوہ ایک ہزار بھارتی طلباء بنگلہ دیش چھوڑ کر بھارت واپس چلے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll