جی این این سوشل

کھیل

ویمنز ایشیا کپ 2024 : پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل نیپال کے خلاف کھیلے گی

پاکستان اور نیپال کی خواتین ٹیمیں دمبولا میں مدمقابل ہوں گی ، پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویمنز ایشیا کپ 2024 :  پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل نیپال کے خلاف کھیلے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ویمنز ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) نیپال کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ بھارت اور متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،

تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں (کل)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پاکستان اور نیپال کی خواتین ٹیمیں دمبولا میں مدمقابل ہوں گی ، پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، دوسرا میچ بھارت اور یو اے ای کے درمیان دمبولا میں کھیلا جائے گا ۔

علاقائی

مریم نواز کا ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم

اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کو کم کرنے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اتوار کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) کے میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے سفارشات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کے جدید رجحانات اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیوٹا کے نصاب میں اصلاحات کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کو کم کرنے میں ٹیکنیکل ٹریننگ کورسز میں جدت وقت کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم انٹرن شپ، اپرنٹس شپس اور ملازمت کے حصول میں معاونت کے لیے معروف صنعتوں کے ساتھ شراکت داری قائم کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی لینگویج کورسز بھی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کی ہدایت کی۔ ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی زبان کے کورسز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کیلئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔

دوران اجلاس لارج سکیل کنسٹرکشن ڈویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/آپریٹر کورس کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے جبکہ گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا، پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، ٹریننگ مٹیریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز دی گئی۔

دوران اجلاس اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔

ٹیوٹا کے نئے کورسز میں بلڈنگ، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، ٹورازم، ہاسپٹلٹی،انفارمیشن کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی، آٹوموبائل اسمبلنگ اورریپیئرنگ شامل فوڈ پروسیسنگ، بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی، لائٹ انجینئرنگ، ری نیو ایبل انرجی، سرجیکل انسٹرومنٹ کی پروفیشنل ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ملک کے مختلف علاقوں میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن

فیسبک ایپلیکیشن بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈاؤن رہی اور پاکستان میں ایکس ایپلیکیشن گزشتہ 6 ماہ سے ڈاؤن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف علاقوں میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن

اسلام آباد: ملک میں سوشل میڈیا ایپس  سست روی کا شکار ہیں، ایکس اور فیسبک کے بعد اب واٹس ایپ بھی ڈاؤن ہو گئی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں واٹس ایپ سروس ڈاؤن ہوگئی،واٹس ایپ صارفین شدید مشکل کا شکار ہیں۔ صارفین کو واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز ڈاؤنلوڈ ہونے میں رکاوٹ کا سامنا ہے جبکہ  پی ٹی اے کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتہ فیسبک ایپلیکیشن بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈاؤن رہی اور پاکستان میں ایکس ایپلیکیشن گزشتہ 6 ماہ سے ڈاؤن ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک کے ملک علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیر سے جمعرات تک بادل بر سیں گے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقو ں میں منگل اور بدھ کو بارش متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے ملک علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

لاہور:محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش ہو گی، پیر سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش بر سائیں گی۔

 آج سے 27 جولائی کے د وران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی، اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیر سے جمعرات تک بادل بر سیں گے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقو ں میں منگل اور بدھ کو بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل 22 جولائی سے شروع ہوگا، 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔

گزشتہ روزجیکب آباد اور تربت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دالبندین، نوکنڈی، لاڑکانہ اور موہنجودڑو میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سکھر میں 42، مظفر آباد میں 41، اسلام آباد، پشاور، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان اور ٹھٹھہ میں 40، کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں 39 جبکہ کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کا سبب مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم ہے جو ایران سے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔ اس سسٹم کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں خشک اور گرم موسم رہنے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll