جی این این سوشل

علاقائی

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.7 ریکارڈ

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.7 ریکارڈ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 205 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یاد رہے کہ 18 جولائی کو بھی مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے کئی شہروں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

دنیا

امریکی کانگریس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کا بائیکاٹ کر دیا

نیتن یاہو کے خطاب میں شرکت نہ کرنے والوں میں امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی  کانگریس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کا بائیکاٹ کر دیا

واشنگٹن: 96 سے زائد امریکی قانون سازوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے دوران کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا بائیکاٹ کردیا۔

نیتن یاہو کے خطاب میں شرکت نہ کرنے والوں میں امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس بھی شامل ہیں۔                           


یہاں تک کہ شرکت کرنے والوں میں سے بہت سے لوگوں نے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت کی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔   

واحد فلسطینی-امریکی قانون ساز، نمائندہ راشدہ طالب نے روایتی فلسطینی کیفیہ دے کر خطاب میں شرکت کی، جس میں ایک طرف 'جنگی مجرم' اور دوسری طرف 'نسل کشی کا مجرم' لکھا ہوا نشان تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اطلاعات کا اسلام آباد میں ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہارات روکے نہیں گئے اور تمام ٹی وی چینل اپنی ریٹننگ کی بنیاد پر اشتہارات لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اطلاعات کا اسلام آباد میں ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاک چین سنٹر اسلام آباد میں ڈیجیٹل کمیونیکشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے اخباری صنعت کو مزید سہولتیں دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی ٹی وی چینل کے اشتہارات روکے نہیں گئے اور تمام ٹی وی چینل اپنی ریٹننگ کی بنیاد پر اشتہارات لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنل پبلی سٹی ونگ نہ صرف غیر ملکی جریدوں کے معاملات نمٹاتا ہے بلکہ وہ عالمی برادری میں پاکستان کا اعتدال پسندانہ تشخص اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا 41 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

‏الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا 41 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 41  آزاد  ارکان قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔‏الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ ‏41  آزاد ارکان  نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرادی ہیں، ‏دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرےگی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہےکہ  ‏الیکشن کمیشن  ریکارڈ  میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹرکچر نہیں ہے، تحریک انصاف  کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی میں آزادارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرےگا؟

لیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  ‏بیرسٹرگوہر علی الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں، سپریم کورٹ اس معاملے پر  رہنمائی کرے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر  عمل درآمد شروع کردیا ہے اور کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے 39 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ویب سائیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll