جی این این سوشل

جرم

پاک افغان بارڈر پر دہشتگردی کی کوشش ناکام ، 3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان   افغانستان  سے متواتر اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتا آیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک افغان بارڈر پر دہشتگردی کی کوشش ناکام ، 3 دہشت گرد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آئی ایس پی آر کے مطابق  3 دہشت گردوں نے 21  اور  22 جولائی کی درمیانی شب ضلع دیر میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کو کامیابی سے گھیرے میں لے لیا، سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان   افغانستان  سے متواتر اپنے بارڈر کو محفوظ بنانے کا مطالبہ کرتا آیا ہے، توقع ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال سے روکے گی، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  پاکستانی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کیلئے پُرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز  ملک سے دہشتگردی کی لعنت کےخاتمے کیلئے بھی پرعزم  ہیں۔

پاکستان

5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں دستاویزات جمع کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب نتائج بھگتنا ہوں گے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابی کیس کی سماعت کے دوران ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ 5 سال بعد انٹرا پارٹی انتخاب کروائے ہیں، اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے دستاویزات جمع کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت کی استدعا کی کمیشن نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دواکتوبرتک ملتوی کردی

ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کی، چییرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ہمارے وکیل آج پیش نہیں ہو سکتے، تین ہفتوں کا وقت دے دیں۔

ممبر بلوچستان نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کیا چمکنی میں ہوئے تھے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں، انتخابات اسلام آباد میں بھی ہوئے تھے، دستاویزات جمع کروانی کے لیے 10 تک کا وقت دیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے کہا کہ یہ آپ نے اچھا کہا کہ ان شاء اللہ آپ کو ریکارڈ دے دیں گے۔

اس موقع پر ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ویسے آپ نے الیکشن کہاں کرائے تھے؟ 5 سال کے اندر آپ نے انتخاب نہیں کروائے، 5 سال کے بعد انٹرا پارٹی انتخاب کروائے، اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

کمیشن نے الیکشن کمیشن حکام سے پوچھا کہ اگر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو ہم اب بھی تسلیم نہیں کرتے تو کیا مستقبل ہوگا، جس پر ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہاکہ پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا۔

ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ فرض کریں ہم پی ٹی آئی انٹرا پارٹی تسلیم نہیں کرتے؟ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی پر 5سال کی پابندی لگ سکتی ہے، انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر ہم کیا کارروائی کرسکتے ہیں۔

جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آپ کو اس معاملے پر بھرپور معاونت فراہم کریں گے تاہم اس معاملے پر الیکشن کمیشن جو کرسکتا تھا اس نے کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک

جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی رشتہ ازدواج  میں منسلک

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کردیں۔

اداکارہ نے منگل کی شب انسٹاگرام پر اپنے دوسرے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کیں ، ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کو ہاتھ میں گجرے پہنائے جارہے ہیں اور دوسری ویڈیو میں اداکارہ کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Juvaria Abbasi (@juvariaabbasi)

جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی  شخص سے شادی کی ہے جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جویریہ عباسی اور ان کے دوسرے شوہر کی ایک تصویر بھی خاصی وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کے ذریعے کیا تھا جس کے کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

 روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائب وزیراعظم کی سربراہی میں روس کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا، ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام نے روسی وفد کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق روسی نائب وزیراعظم کی دورے کے دوران صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔  

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll