حالیہ برسوں میں ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل کمی آئی ہے اور وہ 2008 کے بعد سے ایک بھی اولمپکس میں نہیں کھیل سکی


پاکستان کی تین مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم لگاتار تیسری مرتبہ اولمپکس کا حصہ بننے میں ناکام ہو گئی ہے۔ یہ ایک تاریخی ناکامی ہے جس نے ملک بھر کے ہاکی کے شائقین کو مایوس کر دیا ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے 1960، 1968 اور 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔ تاہم حالیہ برسوں میں ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل کمی آئی ہے اور وہ 2008 کے بعد سے ایک بھی اولمپکس میں نہیں کھیل سکی ہے۔
اس سال پاکستان ہاکی ٹیم نے عمان میں منعقدہ FIH ہاکی اولمپک کوالیفائرز میں حصہ لیا تھا۔ تاہم ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی سے ہار گئی اور تیسری پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں بھی ناکام رہی۔
اس ناکامی کے بعد سابق اولمپئین توقیر ڈار نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی انتظامی طور پر تباہ ہو چکا ہے اوراگر یہی سسٹم رہا تو ہماری واپسی بہت مشکل ہے۔
توقیر ڈار نے مزید کہا کہ ہمیں انتظامی طور پر خود کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور رائٹ مین فار دی رائٹ جاب ہونا چاہیے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپئین توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ پہلے جب پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس میں چھٹے ساتویں نمبر پر آتی تھی تو ایک اُمید تھی کہ ایک دن آئے گا کہ ہم جیتیں گے لیکن اب تو ہم کوالیفائی نہیں کر پاتے۔

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 11 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 7 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 7 گھنٹے قبل