جی این این سوشل

تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ اگست میں بلائے جانے کا امکان

وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ اگست میں بلائے جانے کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے معاملے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا۔

وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا، تاہم بورڈاجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ پر جلد بات چیت متوقع ہے۔ آئی ایم ایف نے کلائمٹ فنانسنگ کےلیے پاکستان کی مجوزہ درخواست پر غورکا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق طویل مدتی ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرناہوگی جب کہ آئی ایم ایف کا آر ایس ایف پروگرام سستی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس مقصد کے لیے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

جرم

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد علی جان کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کا امن اور استحکام تباہ کرنے کی کوششیں کرنے والوں کے خلاف پُر عزم ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پیچھے رہ گئے

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابر اعظم آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پیچھے رہ گئے

ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں، انگلش بلے باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران جو روٹ نے کیریئر کی 32ویں سنچری سکور کی تھی، جو روٹ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ باؤلرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوئی، بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں ، آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کا 41 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

‏الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا 41 آزاد اراکین قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 41  آزاد  ارکان قومی اسمبلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔‏الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ ‏41  آزاد ارکان  نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرادی ہیں، ‏دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرےگی۔

الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہےکہ  ‏الیکشن کمیشن  ریکارڈ  میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹرکچر نہیں ہے، تحریک انصاف  کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی میں آزادارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرےگا؟

لیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  ‏بیرسٹرگوہر علی الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں، سپریم کورٹ اس معاملے پر  رہنمائی کرے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر  عمل درآمد شروع کردیا ہے اور کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے 39 ایم این ایز کا نوٹیفکیشن ویب سائیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll