جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی اور انتظامیہ کو مشاورت کا حکم

عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے پوچھا کہ کیا قانون میں کسی بھی جگہ لکھا ہے کہ ایک خاص تعداد میں لوگ احتجاج نہیں کر سکتے؟

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی اور انتظامیہ کو مشاورت کا حکم
اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی اور انتظامیہ کو مشاورت کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی اجازت کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ دو گھنٹے میں مشاورت کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کو آج 26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے عامر مغل کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹیٹ کونسل ملک عبد الرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرامن احتجاج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی بھی قسم کا احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے دونوں فریقین کی دلیلیں سنیں۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ سے پوچھا کہ کیا قانون میں کسی بھی جگہ لکھا ہے کہ ایک خاص تعداد میں لوگ احتجاج نہیں کر سکتے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ پریس کلب ایک عوامی جگہ ہے اور وہاں پرامن احتجاج کرنے کا حق ہر شہری کو حاصل ہے۔

عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشاورت کرے اور دو گھنٹے کے اندر احتجاج کی اجازت دینے یا نہ دینے کے بارے میں فیصلہ کرے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت میں وقفہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت سے متعلق انتظامیہ کو دو گھنٹے میں مشاورت کر کے ساڑھے بارہ بجے آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

ہنڈریڈ انڈیکس 162 پوائنٹس کم ہو کر 78,307 پوائنٹس پر آگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

لاہور:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 162 پوائنٹس کم ہو کر 78,307 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 78,469 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ اس طرح ایک ہی دن میں مارکیٹ میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ایس ایکس میں کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس 81 ہزار 5 سو کی بلند ترین سطح کو بھی عبور کر چکا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 وفاقی وزیرقانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا

سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیرکرے گا، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، اعظم نذیر تارڑ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وفاقی وزیرقانون نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کردیا۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیرکرے گا، اسمبلیاں پانچ سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ ن پرنفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں۔

واضح رہے چند روز سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی باتیں زیر گردش ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا،ریڈ زون سیل

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف آج اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا،ریڈ زون سیل

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے اعلان کردہ دھرنے کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگا کر سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف آج اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد بڑی تعداد میں کارکن اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔ شہر میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ اور سڑکوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف پنجاب میں بھی آج سے 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موجودہ حالات میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll