ہائیڈرو انجن سے زیادہ فاصلہ کم ایندھن میں طے کیا جا سکتا ہے اور اس سے چلنے والی گاڑیوں کے آپریشنل اخراجات بھی کم ہوں گے


نیو جرسی: امریکی کمپنی ٹرائٹن الیکٹرک وہیکل (ایل ایل سی) نے ایک نئی قسم کا ہائیڈروجن سے چلنے والا ’کیلیبر‘ نامی انجن تیار کیا ہے۔ اس انجن کو روایتی پٹرول انجنوں کے مقابلے میں زیادہ موثر اور ماحول دوست قرار دیا جا رہا ہے۔
ہائیڈروجن انجن ایک سستی اور ماحول دوست ایندھن ہے جو پانی کے بخارات کے علاوہ کوئی آلودگی خارج نہیں کرتا۔یہ انجن ہائیڈروجن کو توانائی میں تبدیل کرنے میں روایتی پٹرول انجنوں کے مقابلے میں زیادہ موثر ہے ۔
اس ہائیڈرو انجن سے زیادہ فاصلہ کم ایندھن میں طے کیا جا سکتا ہے اور اس سے چلنے والی گاڑیوں کے آپریشنل اخراجات بھی کم ہوں گے۔
دوسری جانب ٹرائٹن ای وی کے اس نئے انجن نے الیکٹرک گاڑیوں کے مستقبل پر سوال اٹھائے ہیں۔ ٹیسلا جیسی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنیوں کے لیے یہ ایک بڑا چیلنج ہو سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرائٹن ای وی نے بھارت میں موجود اپنے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پیداوار شعبے کے تحت یہ انجن تیار کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہائیڈروجن انجن کی ٹیکنالوجی کامیاب ہو جاتی ہے تو اس سے آٹو انڈسٹری میں ایک نئی انقلاب آ سکتا ہے۔
ٹرائٹن ای وی کے ہائیڈروجن انجن نے آٹو انڈسٹری میں ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئندہ دنوں میں یہ ٹیکنالوجی کس طرح ترقی کرتی ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہائیڈروجن سے چلنے والا نیا انجن ٹیسلا جیسی الیکٹرک گاڑیوں کا مضبوط حریف ہو سکتا ہے کیونکہ الیکٹرک گاڑیاں ری چارج کیے بغیر زیادہ دور تک نہیں چل سکتیں اور الیکٹرک گاڑیوں کو ری چارج کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں میں یہ مسائل نہیں ہوتے۔ ان میں پٹرول کاروں کی طرح تیزی سے ہائیڈروجن فیول سیل بھرا جا سکتا ہے جو ماحول دوست بھی ہے اور طویل فاصلے تک گاڑی چلائی سکتی ہے۔

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
راحت فتح علی کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز،مایوں کی تصاویر وائرل،رخصتی کب ہو گی؟
- 14 گھنٹے قبل
جنگلات کا تحفظ، پنجاب میں فارسٹ (ترمیمی) ایکٹ 2025 نافذ کر دیاگیا
- 16 گھنٹے قبل

حسین چہرے، مورنی جیسی چال لاہور میں رنگا رنگ برائیڈل فیشن ویک کا آغاز
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 12 گھنٹے قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 11 گھنٹے قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- 14 گھنٹے قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 11 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی سزا کب شروع ہوگی؟ عطا تارڑ نے بتا دیا
- 17 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)






