جی این این سوشل

علاقائی

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے کےپی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اب اس کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے اور کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے ایک جج ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے کےپی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے کےپی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کر دی ہے۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر قانون آفتاب عالم نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ کر اس ضمن میں درخواست کی ہے۔

خط میں حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تفصیلی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اب اس کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے اور کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے ایک جج ہوں گے۔

وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے، خط میں 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 27 جون کو کابینہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد ان واقعات میں ملوث اصل کرداروں کو بے نقاب کرنا ہے۔

تجارت

حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ

اگر ٹیکسز بڑھانے ہیں تو حکومت کو بھی عوام کو سہولیات دینا ہوں گی، مقامی سطح پر ٹیکسز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، پریس کانفرنس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔کوشش ہے کہ نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ اگر ٹیکسز بڑھانے ہیں تو حکومت کو بھی عوام کو سہولیات دینا ہوں گی، مقامی سطح پر ٹیکسز کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر دوست سکیم متعارف کرائی ہے، تاجروں کیلئے ٹیکسیشن کے عمل کو انتہائی آسان کردیا ہے، ٹیکس نادہندگان ملک اور عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، ٹیکس واجبات کی ادائیگی سے معیشت مضبوط ہوگی، تاجر اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ یکم جولائی سے انڈسٹری کو 68 ارب کے ریفنڈز دیے جاچکے ہیں، ایف بی آر کی اصلاحات پر ہر ہفتے میٹنگ ہوتی ہے، وزرائے اعلیٰ زرعی شعبے میں ٹیکس کیلئے قانون سازی لائیں گے، تنخواہ دار طبقہ مجھے کہتا ہے آپ نے ہمارے لئے کیا کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلز کا پورا لائف سٹائل کا ڈیٹا موجود ہے، ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا، ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہوگی، نان فائلز کو سینٹرلائزڈ طریقے سے نوٹس کئے جائیں گے، نان فائلرز کو براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 وزارتوں کے بعض شعبوں کا انضمام کر سکتے ہیں، کابینہ کی کمیٹی 5 وزارتوں کے معاملے پر کام کر رہی ہے، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے انضمام پر غور کر رہے ہیں، صحت کا شعبہ صوبوں کی ذمہ داری ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارتیں ضم کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹرعشرت حسین کا اداروں کے حوالے سے کام آگے نہیں جاسکا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، چین کے ساتھ توانائی پر تفصیلی بات چیت ہوئی، دورہ چین میں پانڈا بانڈ اور کول پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقلی کی بات ہوئی، چین کے وزراء نے آئی ایم ایف سے بات چیت کو سراہا، چین نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی حمایت کی ہے، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری میں چین پاکستان کی حمایت کرے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں شدید گرمی کی لہر، سرکاری دفاتر میں تعطیل

ایران میں پچھلے کئی دنوں سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے زندگی کو سخت متاثر کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں شدید گرمی کی لہر، سرکاری دفاتر میں تعطیل

ایران میں شدید گرمی کے باعث حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ایران میں شدید گرمی نے زندگی کو سخت مشکل بنا دیا ہے۔ ایران میں پچھلے کئی دنوں سے پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے زندگی کو سخت متاثر کیا ہے۔ ملک کے کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

اس گرمی کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں 225 افراد کو شدید گرمی سے متاثر ہو کر ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایرانی حکومت نے آج اتوار کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ہنگامی خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

شدید گرمی کے باعث توانائی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایرانی حکومت نے ہفتے کے کام کے اوقات کو نصف کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ امید ہے کہ یہ صورتحال جلد ہی معمول پر آئے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، شکرگڑھ، شرقپور و دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں تیز بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

 

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اسی طرح، وفاقی دارالحکومت اور کشمیر میں بھی صبح سویرے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارشوں نے گرمی کی شدت کم کر دی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، شکرگڑھ، شرقپور و دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا.

پی ڈی ایم اے کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور دیگر ڈویژنز میں بھی مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll