جی این این سوشل

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، شکرگڑھ، شرقپور و دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں تیز بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

 

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اسی طرح، وفاقی دارالحکومت اور کشمیر میں بھی صبح سویرے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارشوں نے گرمی کی شدت کم کر دی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، شکرگڑھ، شرقپور و دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا.

پی ڈی ایم اے کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور دیگر ڈویژنز میں بھی مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

 

جرم

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  چاردہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں کچھ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ ڈاکو راحب شر کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان دسمبر میں وزیر اعظم بنیں گے ، اسد قیصر

اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان دسمبر میں وزیر اعظم بنیں گے ، اسد قیصر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ دسمبر میں حکومت ہماری ہوگی، وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی  عمران خان ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  امید ہے ٹریبونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں آئیں گے، مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔

اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll