افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی فعال ہونے کی وجہ سے خطے کو شدید خطرہ لاحق ہے، ایرانی وزیر دفاع


تہران: ایران نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطے میں اور خاص طور پر پڑوسی ممالک میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ایران نے دہشتگردوں کے حملوں اور دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی دراندازی کے مدنظر افغان سرحد پر ایک بڑی دیوار کھڑی کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ اس دیوار کی لمبائی 300 کلومیٹر اور اونچائی 4 میٹر ہوگی۔
ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے اس اقدام کی توجیہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی فعال ہونے کی وجہ سے خطے کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ حال ہی میں کرمان بم دھماکے میں ملوث دہشتگرد بھی افغانستان سے ایران آئے، جس سے ملکی سیکیورٹی کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان بارڈر کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کی دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایران میں 80 لاکھ سے زائد افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جن میں سے 50 لاکھ کو ایرانی حکام نے ڈی پورٹ کیا ہے۔
ایران کے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں کو یورپ میں منشیات کی اسمگلنگ کے مرکزی راستے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جس نے ایرانی حکومت کو مزید اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔
یہ فیصلہ ایران کی طرف سے دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اٹھایا گیا ایک بڑا قدم ہے، جو خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 8 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 4 منٹ قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- ایک گھنٹہ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 13 منٹ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل