جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، دورہ ایران ملتوی کر دیا گیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، دورہ ایران ملتوی کر دیا گیا
وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، دورہ ایران ملتوی کر دیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناسازہونے  کے باعث دورہ ایران ملتوی کر دیا گیا۔

وزیر اعظم نے نو منتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جانا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی تھیں، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔

 

دوسری جانب وزیر اعظم کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کے بعد اب نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ آج ایران جائیں گے، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا وفد ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرے گا۔

دنیا

نیو یارک : فائرنگ سے 1شخص ہلاک ، 6 زخمی

فائرنگ کے واقعے کے بعد روچیسٹر پولیس کے علاوہ نیویارک پولیس کے اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیو یارک : فائرنگ سے 1شخص ہلاک ، 6 زخمی

امریکی ریاست نیو یارک کے شہر روچیسٹر کے پارک میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق نیویارک پوسٹ نے روچیسٹر پولیس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ شام کو چھ بج کر 20 منٹ کے قریب اطلاع ملی کہ میپل ووڈ پارک میں ایک بڑے مجمع پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے کیپٹن گریگ بیلو نے بتایا کہ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی عمر20سال سے زیادہ ہے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اب تک جاری نہیں کی گئی ، اس کے اہل خانہ کی طرف سے اس کی اجازت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ روچیسٹر پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے وقت پارک کے اندر ایک پارٹی ہو رہی تھی اور کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد روچیسٹر پولیس کے علاوہ نیویارک پولیس کے اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے ، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ نے کہا کہ قومی معیشت کے تمام بڑے عوامل مثبت دکھائی دے رہے ہیں جس کا مطلب ہے ہم درست سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے ، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری گزشتہ مہینوں میں معیشت کے استحکام کیلئے ہماری کوششوں کی عکاس ہے۔

آج اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاآئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے نے پاکستان کی درجہ بندی کی بہتری میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ قومی معیشت کے تمام بڑے عوامل مثبت دکھائی دے رہے ہیں جس کا مطلب ہے ہم درست سمیت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

محمداورنگزیب نے کہا شرح منافع کم ہورہی ہے جو صنعت کیلئے ایک مثبت خبر ہے۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ شرح منافع مہنگائی میں کمی کے ساتھ مزید کم ہوگی جو اس وقت 38فیصد سے 12فیصد پر آگئی ہے۔

انہوں نے اس مثبت پیشرفت سے معیشت مزید مستحکم ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 ژوب میں زلزلہ: شہری خوفزدہ، گھروں سے باہر نکل آئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ژوب میں زلزلہ: شہری خوفزدہ، گھروں سے باہر نکل آئے

ژوب: شہر ژوب میں اچانک آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو شدید خوفزدہ کردیا ہے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے تقریباً 50 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتوں میں لرزش محسوس کی گئی جس کی وجہ سے لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔زلزلہ پیما مرکز اور مقامی حکام سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll