Advertisement
پاکستان

پاک فوج مخالف پروپیگنڈہ کرنے والا مزید ایک کارندہ بے نقاب

بیرون ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں سرگرمی سے شامل رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 30th 2024, 5:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج مخالف پروپیگنڈہ کرنے والا مزید ایک کارندہ بے نقاب

پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے سازشی و انتشار پھیلانے والے ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں سرگرمی سے شامل رہا ہے۔ اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خیبر پختونخوا میں بد امنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلا نے کی کوشش کی۔ 9 مئی کے واقعات کے دوران اس نے عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا اور سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کا الزام بھی پاک فوج پر لگایا۔

اکبر حسین پاک فوج کا حصہ رہ چکا ہے، پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکبر حسین ریاست مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہا اور اس دوران پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا۔ اس نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد مُلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑا ہو گیا اور سوشل میڈیا کو ایک ہتھیار بنا کر پاکستان کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

Advertisement
Advertisement