جی این این سوشل

جرم

درہ آدم خیل : بار ش کے ریلے کا پانی 11 افراد کی جان لے گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےدرہ آدم خیل میں ایک ہی خاندان کے11افراد کےجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

درہ آدم خیل : بار ش کے ریلے کا پانی 11 افراد کی جان لے گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 درہ آدم خیل پرانے بازی خیل میں بارش کے ریلے کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا جس سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے پانی میں ڈوب جانے والے تمام افراد کی نعشیں نکال لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پرانا بازی خیل میں امجد نامی شخص کے گھر کے تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ہو گیا تھا ، جاں بحق ہونے والوں میں3خواتین 2مرد اور6بچے شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےدرہ آدم خیل میں ایک ہی خاندان کے11افراد کےجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نےلواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نےجاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا درہ  آدم خیل میں گھر میں پانی بھر جانے سے 11 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار ، وزیر  داخلہ محسن نقوی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، وزیر  داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

 

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

400 روپے کی کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی  کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 344 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے کا ہوگیا ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 2390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی ہے۔    

خٰیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا تھا اور اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا تھا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے پر پہنچ گیا  تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری تقریب میں اسحاق ڈار سمیت 80 سے زائد ممالک کی اہم شخصیات شریک ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری تقریب میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی، حلف برداری تقریب میں 80 سے زائد ممالک کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ ایران کے آئین کے مطابق نو منتخب صدر کو عہدے کا حلف پارلیمنٹ میں لینا ہوتا ہے، صدر کو حلف اٹھانے کے دو ہفتوں میں کابینہ کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اتوار کے روز نئے صدر کے طور پر مسعود پزشکیان کے نام کی توثیق کر دی تھی، گوکہ صدارتی انتخابات اگلے سال ہونیوالے تھے لیکن رواں برس مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ان کا انعقاد قبل از وقت کیا گیا۔

ایران کے سخت گیر اور قدامت پسند حلقوں سے علیحدہ وہ ایک ایسے رہنما ہیں جو ملک کے اندرونی اور بیرونی محاذ پرمختلف حکمت عملی اپنانے کا ارداہ رکھتے ہیں، 70 سالہ مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے۔

وہ ایک ہارٹ سرجن ہیں اور سابق وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں، وہ پانچ بار ایران کی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار اس کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔انتخابی مہم کے دوران مسعود پزشکیان کے وعدے سماجی انصاف، متوازن ترقی اور اصلاحات پر مرکوز رہے، انہیں عوامی سطح پر دو سابق اصلاح پسند صدور کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں حسن روحانی اور محمد خاتمی شامل ہیں، سابق وزیر خزانہ جواد ظریف بھی ان کے حامیوں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 28 جون کو ایران میں صدارتی انتخاب منعقد ہوئے تھے ، تاہم انتخاب میں کوئی بھی امیدوار مطلوبہ 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کر سکا جس کے بعد پانچ جولائی کو صدارتی انتخاب کا دوسرا مرحلہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت صدارتی انتخاب 2025 میں ہونا تھا، تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہوئے، حادثے میں وزیر خارجہ امیر حسین اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے

معروف کامیڈین نے سٹیج ڈرامہ انڈسٹری اور ٹاک شو میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے

معروف کامیڈین اداکار سردار کمال انتقا کر گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق سرادار کمال ایک لمبے عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ 

واضح رہے کہ معروف کامیڈین نے سٹیج ڈرامہ انڈسٹری اور ٹاک شو میں بھی اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll