Advertisement

پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ: دو اہلکار شہید

ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، حکومت کی دہشتگرانہ حملے کی مذمت

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 31st 2024, 3:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ: دو اہلکار شہید

بلوچستان: پشین کے علاقے ملیزئی میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ اس دہشت گردانہ حملے میں دو لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی شدت کی وجہ سے دونوں نے دم توڑ دیا۔ ہر شہید اہلکار کو تین گولیاں لگیں۔

حکومت بلوچستان نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ حکومت نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور

انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ریاستی رٹ کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پولیس نے واقعہ کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement