جی این این سوشل

جرم

ریاست پاکستان کا گمشدہ افراد کے خاندانوں کو گرانٹ کے طور پر 50 لاکھ روپےدینے کا فیصلہ

▪️ریاست "گمشدہ افراد" کی ذمہ دار نہیں لیکن متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں ہر حال میں شریک ہے ، درناک الزامات کے باوجود ریاست اور اداروں کا ایک مُخلص قابل تحسین اقد ام ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ریاست پاکستان کا گمشدہ افراد کے خاندانوں کو گرانٹ کے طور پر 50 لاکھ روپےدینے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریاست کا غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ ریاست نے پانچ سال سے زیادہ عرصے والے "گمشدہ افراد" کے خاندانوں کے دکھ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق مسنگ پرسنز کے ہر خاندان کی معاشی مشکلات کو دور کرنے کے لیے گرانٹ کے طور پر 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ 

ریاست پاکستان کی جانب سے یہ متاثرہ  فیملیز  کی مشکلات کو دور کرنے کے اور ان  کے غم میں شریک ہونے کی ایک کوشش ہے ۔ 

ریاست گمشدہ افراد کے بارے میں اتنا جانتی ہے  کہ "گمشدہ افراد" کے پیچھے متعدد اور پیچیدہ وجوہات ہیں، بلاشبہ حکومت پاکستان ویلفیئر  کی ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی ۔ 

یہ بھی پڑھیں : ریاست پاکستان پروپیگنڈہ کا شکار بھی لیکن عوام سے پیار بھی۔ 

▪️ریاست "گمشدہ افراد" کی ذمہ دار نہیں لیکن متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں ہر حال میں شریک ہے ، درناک الزامات کے باوجود ریاست اور اداروں کا ایک مُخلص قابل تحسین اقد ام ہے ۔ 

پاکستان میں ہر شہری کی زندگی کا تقدس اور تحفظ اہم ہے، اور ریاست اس مقدس اقدام  کو یقینی بنانے کی ذمہ دار نبھا رہی ہے ۔ پاکستان نے مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ ریاست تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے ، حکومت پاکستان مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے قانونی اور حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کر رہی ہے ۔  

یا درہے کہ اس عزم کے اظہار میں حکومت پاکستان"نینشل کانسنس اینڈ لیگل ریزولوشن" کا احسن اقدام  ہے ۔ 

 

پاکستان

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

لاہور: پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پرکیاگیا۔ 

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی بلوں  میں ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی نے 26 تاریخ سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کےکارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر مذاکرات میں کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے ابھی بھی احتجاج جاری رکھنے کی کال دے رکھی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رؤف حسن سے تفتیش ان کی خراب صحت کے باعث ممکن نہیں ہوسکی، ان کا روزمرہ کی بنیاد پر طبی معائنہ پمز اسپتال میں کیا جاتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ اب رؤف حسن کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں دوبارہ پیش کیاجائے گا۔

بعدازاں جج طاہر عباس سِپرا نے رؤف حسن کے ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا جس کے مطابق عدالت نے رؤف حسن کے خلاف کیس کا ریکارڈ دیکھا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کےدوران شریک ملزمان کے مقدمہ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، پولیس نے شریک ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، ٹرانزیکشن ریکارڈ دیکھنے کے لیے تفتیشی افسر کو رؤف حسن کے بینک اکاؤنٹس درکار ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رؤف حسن سے تفتیش ان کی خراب صحت کے باعث ممکن نہیں ہوسکی، ان کا روزمرہ کی بنیاد پر طبی معائنہ پمز اسپتال میں کیا جاتا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رؤف حسن کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے، 3 اگست کو عدالت پیش کیا جائے، رؤف حسن کا روزانہ کی بنیاد پر پمز اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ملک بھر میں آج یوم سوگ

آج نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ملک بھر میں آج یوم سوگ

اسلام آباد: حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی حالیہ شہادت پر پاکستان بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فلسطین میں اسرائیل کے ظلم و ستم پر ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بڑھتے ہوئے مظالم کے حوالے سے گہرے افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے 9 ماہ سے جاری اسرائیلی ظلم کی شدید مذمت کی اور اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم کو امت مسلمہ کے لیے ایک المیہ قرار دیا اور اجلاس میں مطالبہ کیا کہ نہتے فلسطینیوں کو فوری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، پارلیمنٹ میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک خصوصی قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، استحکام پاکستان پارٹی، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ضیاء، نیشنل پارٹی کے سربراہان و سینئر نمائندے شریک ہوئے۔ شرکاء نے اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔

اجلاس میں شرکاء نے اس واقعے کو فلسطینیوں پر جاری ظلم بند کرنے اور خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات عالمی امن کو تباہ کرنے اور خطے میں مزید کشیدگی کی فضا کو ہوا دیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll