جی این این سوشل

پاکستان

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جماعت اسلامی کے تما م گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پرکیاگیا۔ 

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق اور محکمہ داخلہ کے احکامات کے  مطابق جماعت اسلامی کے تمام  گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی بلوں  میں ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی نے 26 تاریخ سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کےکارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر مذاکرات میں کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے ابھی بھی احتجاج جاری رکھنے کی کال دے رکھی ہے ۔ 

پاکستان

قومی اسمبلی :اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد منظور

اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، قرارداد میں موقف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی :اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد منظور

 قومی اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت  اورحماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف قرارداد منظورکر لی گئی۔

سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے معاملے پر قرارداد پیش کی۔

اسحاق ڈار نے قرارداد میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یہ ایوان غزہ میں فی الفور سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔

بعدازاں قومی اسمبلی میں فلسطین کے حق اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف مذمتی قرار دار متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر جمشید دستی نے فلسطین زندہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے، بعد ازاں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، مولانا مصباح الدین نے دعائے مغفرت کرائی۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بات کرنے کے لیے آج کا دن مختص کیا گیا ہے، حکومتی اتحاد اور اپوزیشن متفقہ قرارداد پاس کرے تاکہ دنیا کو واضح پیغام جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے،صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19ویں مائی کراچی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کہاکہ کراچی صرف ایک شہر نہیں یہ ہماری پوری قوم کی لائف لائن ہے۔صرف ایک شہر نہیں بلکہ پوری قوم کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

وزیراعلیٰ نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کو اس شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صنعتوں کو بجلی اور گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور گیس میں صوبے کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلی ہے اسے زیادہ فائدہ ملنا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی ثقافتی تنوع کا شہر ہے اور یہاں ہر زبان بولی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بجلی کی قلت جیسی مشکلات کے باوجود سندھ حکومت کراچی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

وزارت پاور ڈویژن نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں پاور سیکٹر کی 12 تنظیموں کی نجکاری سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مرحلہ وار ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہو گی، دوسرےمرحلے میں میپکو اور پیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری ہو گی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خود مختار ڈائریکٹرز تعینات کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll