کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا


لاہور:پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 78 کارروائیاں کیں، جن میں 79 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 3 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، داعش اور سپاہ محمد سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری چکوال، فیصل آباد اور خوشاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد 1625 گرام، دستی بم 03، آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹر 3، سیفٹی فیوز وائر 8 فٹ، پمفلٹ 12، اسٹیکرز 10، اور 22250 روپے نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے صوبے بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف 3 مقدمات درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 952 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 32065 افراد کو چیک کیا گیا، 506 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 192 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 173 بازیابیاں کی گئیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 16 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 16 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago






