تفریح

شادی کے لیے مثالی شریک حیات تلاش کرنا مشکل،انمول بلوچ

آج کل کے لوگ شادی کے لیے بہت زیادہ معیار طے کر لیتے ہیں،کسی ایک شخص میں تمام خوبیوں کا ہونا ناممکن ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر اگست 3 2024، 4:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شادی کے لیے مثالی شریک حیات تلاش کرنا مشکل،انمول بلوچ

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ انمول بلوچ نے کہا کہ شادی کے لیے بہت لمبی فہرست بنانا اور پھر اس کے مطابق شریک حیات ڈھونڈنا بہت مشکل کام ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انمول بلوچ نے شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے لوگ شادی کے لیے بہت زیادہ معیار طے کر لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک شخص میں تمام خوبیوں کا ہونا ناممکن ہے۔ اس لیے شادی کے لیے بہت زیادہ معیار طے کرنے کی بجائے، اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ آئندہ کا ساتھی آپ کو خوش رکھ سکے۔

انمول بلوچ نے یہ بھی کہا کہ شادی میں دونوں افراد کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی ایک شخص کو اپنے آپ کو دوسرے کے لیے مکمل طور پر تبدیل کرنا ناممکن ہے۔

شادی کے لیے گھر والوں کی جانب سے دباؤ کے سوال پر انمول بلوچ نے کہا کہ پہلے ان کی والدہ ان سے شادی کے لیے کہتی تھیں لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ وہ خود فیصلہ کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن اس کے لیے وہ کسی بھی قسم کے رشتے میں نہیں پڑنا چاہتیں۔

انمول بلوچ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا جبکہ کچھ لوگوں نے ان کی رائے سے اختلاف کیا۔