کھیل
پاکستان کے ناصر اقبال نے بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
فائنل میں انہوں نے سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا
پاکستان کے نامور اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا میں ہونے والا بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ فائنل میں انہوں نے سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو 0-3 سے شکست دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ناصر اقبال نے فائنل میں 6-11، 1-11 اور 3-11 کے واضح فرق سے میچ جیتا۔
بیگا اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعام کی رقم 12 ہزار ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً 33 لاکھ بنتی ہے۔
یہ ٹائٹل ناصر اقبال کے کیرئیر کا 17 واں اسکواش ٹورنامنٹ ہے۔
ناصر اقبال نے گزشتہ 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیت کر اپنی شاندار فارم ثابت کی ہے۔دوسری جانب ناصر اقبال اب ملائشیا میں ہونے والے اسکواش ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان
کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار
سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام
کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی تین بوگیاں روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔
ڈی ایس پاکستان ریلویز فرمان غنی کے مطابق رفتار کم ہونے کی وجہ سے مسافر ٹرین بڑے جانی نقصان سے محفوظ رہی تاہم حادثے کے باعث آپ ٹریک بلاک ہوگیا ہے۔
حادثے کے نتیجے میں خیبر میل ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیوآپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
گورنز سندھ نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ میں اسی چھٹی کیلئے وزیر اعظم کو بھی خظ لکھوں گا وہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کرے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج علما کرام کا اجلاس بھی تھا یہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہے، ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھیں گے کہ 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی کا اعلان کیا جائے، ان دنوں لوگ عشق میں مبتلا ہوتے ہیں اگر باقی تہواروں میں چھٹی ہوتی ہے تو 11 اور 12 ربیع الاول دونوں دن چھٹی ہونی چاہیے۔
گورنز سندھ نے کہا کہ پیمرا کو خط لکھوں گا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو ناچ گانوں کے پروگرام نشر نہ کیے جائیں ایسے پروگرام نہ چلائیں جائیں جس سے عاشقان رسولؐ کی دل آزاری ہو اس بار بھی پورا مہینہ گورنر ہاؤس سجا رہے گا۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ گورنر ہاؤس آیا ہوں جید علماء کرام میں کھڑا ہوکر خوشی ہوئی، میں آئندہ بھی سندھ آتا رہوں گا، آپ کے پروگراموں میں شرکت کرتا رہوں گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کوئٹہ آنے کی دعوت دیتا ہوں کامران ٹیسوری سے سیکھیں گے ان کا گورنرشپ میں لیڈ رول ہے۔
تفریح
لیجنڈ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
لہری نے 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا
پاکستان کے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔
اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا، 1947 میں پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔
انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منوظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔
لہری نے ’’بیداری‘‘، ’’عندلیب‘‘، ’’کنیز‘‘، ’’آگ کا دریا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ کے علاوہ 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لہری نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی۔
انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد
-
دنیا 2 دن پہلے
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو 23 سال مکمل
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پارلیمنٹ سےگرفتاریوں کا معاملہ، ساجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 سکیورٹی اہلکار معطل
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ