موسم
شدید بارشوں کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب کا خدشہ
اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے
محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات سے05 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد،قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو ، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی اور بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔
شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان،کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپوراورخیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔
اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، کرا چی سمیت سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی /جنو بی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔
پاکستان
آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
صحت
پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں
لاہور :پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 40 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ 37 کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت نے عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دیں، مکھیوں کو پکڑنے کے لیے جال استعمال کریں اور ڈینگی کے مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے مکمل آستین کے کپڑے پہنیں۔
صحت کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں آج ایک بار پھر تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 2577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر نظر آئے ہیں اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت آج 400 روپے بڑھ کر 266300 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے بڑھ کر 228308 روپے ہو گئی ہے۔ یہ دونوں قیمتیں ملک کی تاریخ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمتیں ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ فی تولہ 2950 روپے اور فی 10 گرام 2529.14 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
-
کھیل 2 دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کی ملاقات
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم