جی این این سوشل

تفریح

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ تنقید کی زر میں

سعودی عرب کی میوزیکل نائٹ میں پرفارمنس کے بعد اپنے عُمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر عائمہ بیگ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ  تنقید کی زر میں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے سعودی عرب کی میوزیکل نائٹ میں پرفارمنس کے بعد اپنے عُمرے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کی وجہ سے گلوکارہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ‘جدہ سیزن’ کے تحت پاکستان اور انڈونیشیا میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، اس میوزیکل نائٹ میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، بلال سعید، سونو ڈانس گروپ اور انڈونیشیا کی صف اول گلوکارہ لیڈی را را نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

ان ٹاپ گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے ہزاروں پاکستانیوں نے جدہ کی میوزیکل نائٹ میں شرکت کی۔ آئمہ بیگ نے اپنے گانے مست ملنگ اور کیف و سرور سمیت دیگر گانوں پر بھی زبردست پرفارمنس دی جس نے میوزیکل نائٹ کے شرکاء کے دل جیتے۔

گلوکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد عائمہ بیگ نے جدہ میوزیکل نائٹ میں پرفارم کیا اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں گلوکارہ کو عُمرہ ادا کرتے اور خانہ کعبہ کو چُھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئمہ بیگ کی یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے اُنہیں کڑی کا تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ عُمرہ کررہی ہیں تو براہِ کرم! اپنا موبائل فون تو چھوڑ دیں، آپ ہر ایک قدم پر اپنی تصویر لیکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتی ہیں۔

موسم

شدید بارشوں کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب کا خدشہ

اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شدید بارشوں کے باعث پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات سے05 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں ، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد،قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد ، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو ، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی اور بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان،کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپوراورخیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کے روز سندھ، بلوچستان ،خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان، کرا چی سمیت سندھ ،با لائی خیبرپختونخوا ،شمال مشر قی /جنو بی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی:  سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لئے 3 ارب 67 کروڑ روپے جاری کردیے۔


تفصیلات کے مطابق سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف مقامات پر 1300 جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے اور صوبے بھر کے 40 ٹول پلازوں پر چہرہ شناس کیمرے اور نمبر پلیٹس کی خودکار شناخت کا نظام بھی نصب کیا جائے گا۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے جدید نظام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی جس سے  ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت کا ”یومِ آزادی“ بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا ”یومِ آزادی“  بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ”یومِ آزادی“ (14 اگست) بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 14 اگست کے پروگراموں کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ 10 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود سمیت دیگر شامل ہیں۔

کمیٹی کو تین روز میں 14 اگست کے پروگرام کی تیاریوں پر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی وزیراعظم کی تقریر، پیغامات اور دیگر تقریبات کے امور کو حتمی شکل دے گی جبکہ کمیٹی کے لیے سیکریٹری سطح کی سپورٹ وزارت اطلاعات ونشریات فراہم کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll