Advertisement
ٹیکنالوجی

 گوگل پر غیرقانونی اجارہ داری کا الزام، امریکی عدالت کا تاریخی فیصلہ

امریکی عدالت نے گوگل کو سرچ انجن پر غیرقانونی اجارہ داری قائم کرنے کا مجرم ٹھہرایا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 6th 2024, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 گوگل پر غیرقانونی اجارہ داری کا الزام، امریکی عدالت کا تاریخی فیصلہ

امریکی عدالت نے گوگل کو سرچ انجن پر غیرقانونی اجارہ داری قائم کرنے کا مجرم ٹھہرایا۔

ایک تاریخی فیصلے میں امریکہ کی ایک عدالت نے گوگل کو اپنے سرچ انجن پر غیرقانونی اجارہ داری قائم کرنے کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ گوگل نے اپنی اس اجارہ داری کو برقرار رکھنے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے اور اس دوران نئی ٹیکنالوجی کو مارکیٹ میں آنے سے روکنے کی کوشش کی۔

عدالت نے کہا کہ گوگل سرچ انجن مارکیٹ میں 89.2% سے زائد حصہ رکھتا ہے اور موبائل آلات پر یہ حصہ 94.9% تک پہنچ جاتا ہے۔

جج نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ گوگل نے اپنی اجارہ داری کو برقرار رکھنے کے لیے غیرقانونی طریقے استعمال کیے اور مقابلے کو کم کرنے کی کوشش کی۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوگل نے عدم اعتماد کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

Advertisement