کھیل
پیرس اولمپکس 2024 ، امریکا 27 گولڈ میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست
25 گولڈ میڈلز کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر جبکہ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے
فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں امریکا 27 گولڈ میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست ہے، بھارت اور پاکستان اپنے پہلے گولڈ کی تلاش میں ہیں۔
پیرس اولمپکس کے 12 ویں روز کے اختتام پر مزید 17 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا جن میں کئی ممالک نے اپنا پہلا میڈل حاصل کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اب تک 72 ممالک کا کھاتہ کھل چکا ہے۔
اولمپکس کا بارہواں دن امریکی ایتھلیٹس کے نام رہا جنہوں نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 8 میڈلز حاصل کیے۔ یوں امریکا 27 گولڈ، 35 سلور اور 32 برانز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 94 میڈلز حاصل کرچکا ہے۔
میڈل ٹیبل پر دوسرا نمبر چین کا ہے جو اب تک 25 گولڈ میڈلز حاصل کرچکا ہے۔ 23 سلور اور 17 برانز میڈلز کے ساتھ چین کے مجموعی میڈلز 65 بنتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا جبکہ چوتھا نمبر میزبان فرانس کا ہے۔
پیرس اولمپکس میں گزشتہ روز مینز 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل امریکا کے نام رہا۔ ویمن ریسلنگ (68 کلو) اور ویمن ریسلنگ (50 کلو) میں بھی امریکی خواتین نے پہلی مرتبہ گولڈ حاصل کیے۔
اسی طرح آرٹسٹک سوئمنگ مقابلوں میں امریکی ٹیم نے 20 سال بعد سلور میڈل حاصل کیا۔
صحت
پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے
وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی کے حملے شدت اختیار کر گئے، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 415 تک پہنچ چکی ہے۔
ڈینگی کے 22 نئے مریض پوٹھوہار ٹاؤن 4 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 8 اور چکلالہ سے 9 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح ٹیکسلا کینٹ، ٹیکسلا رولر کلرسیداں پوٹھوہار رولر سے 4 مریض آئے۔
رواں سیزن میں کانگو کے 2 ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 2717 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 768عمارتیں سر بمہر اور 2173 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان
عیدمیلاد النبیؐ کےموقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر کی قوم کو مبارکباد
آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر کے پیغامات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اہل اسلام کو12ربیع الاول کی مبارکباددیتاہوں،12ربیع الاول کے دن کی مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت ہے، اسلام میں اختیاری تعلیم کا کوئی تصور نہیں،تعلیم کا حصول ہر کسی کیلئے ضروری ہے،ناخواندہ افراد کو حصول علم پر آمادہ کرنا حکومت کابھی فرض ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت آج کے مقدس دن میں ہوئی،آج کا دن دنیا کی تاریخ کا سب سے عظیم اور مقدس دن ہے،آج کے دن اللہ تعالیٰ نے کائنات کی عظیم ترین ہستی حضرت محمد ﷺ کو دنیا میں مبعوث فرمایا،نبی کریم ﷺ کی دنیا میں تشریف آوری پوری کائنات کیلئے باعث رحمت و باعث سعادت ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نےقوم اور امت مسلمہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد دی ہے،انہوں نے کہا کہ آج وہ مبارک دن ہے جب وجہ تخلوق کائنات محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے ،ہمیں انہوں نےاللہ تعالی کا بتایا ہوا سیدھا راستہ دکھایا،ہمیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے راستے اور سنت پر عمل کر نے کی توفیق دےتاکہ اس ملک اور دنیا کو بہتری کی طرف لے جا سکیں۔
گورنر سند ھ کامران خان ٹیسوری کا 12ربیع الاول کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ ولادت باسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم ترین دن ہے،نبی پاکﷺ کی تشریف آوری انسانیت کے دکھوں کے مداوا کی نوید ہے،خاتم النبیینﷺ نے انسانوں کو غلامی سے نجات دلائی، مدتوں سے انسانیت آ پ کی جلوہ گری کی منتظر تھی،ہماری خوش قسمتی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضور کا امتی بنایا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےعید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پرپوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس خصوصی دن پر ہمیں اپنے محبوب کی صورت میں ایک عظیم الشان نعمت عطا کی،حضرت محمد ﷺ کے اعلی ترین اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں،حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں تمام مسلمانوں کی کامیابی پنہاں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا 12 ربیع الاول،عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک دن کی مناسبت سے پیغام میں کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ؐپوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے، میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،حضرت محمدرسول اللہ ﷺ کی ولادت ِباسعادت تمام جہانوں کیلئے ایک عظیم اور مبارک ترین نعمت ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عید میلا د النبی ﷺکے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ باالخصوص اہل پاکستان کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباددیتا ہوں،حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت و رحمت ہے،آپﷺ کی تعلیمات نے بنی نوع انسان کو اندھیروں سے نکال کر انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے، آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے،آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے۔
ٹیکنالوجی
واٹس ایپ دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار
اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس میں کسی بھی دوست کو ٹیگ کر سکیں گے
لاہور : واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار ہے۔اب آپ واٹس ایپ اسٹیٹس میں کسی بھی دوست کو ٹیگ کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر کا نام اسٹیٹس اپ ڈیٹ مینشنز ہے۔
واٹس ایپ نے مارچ 2024 سے اس فیچر پر کام شروع کیا تھا اور اب اسے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت، جب آپ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کریں گے تو کیپشن بار میں ایک@ کا نشان نظر آئے گا۔ اس نشان پر کلک کر کے آپ کسی بھی کنکشن کو ٹیگ کر سکیں گے۔ جس شخص کو آپ ٹیگ کریں گے، اسے ایک نوٹیفکیشن موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں ٹیگ کیا ہے۔
اس نئے فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس شخص کو آپ ٹیگ کریں گے، وہ اس اسٹیٹس کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ تاہم جب کوئی شخص اس اسٹیٹس کو ری شیئر کرے گا تو آپ کی شناخت ظاہر نہیں ہوگی۔ اسی طرح آپ کا مینشن کردہ کانٹیکٹ بھی اسٹیٹس کو دیکھنے والوں کو نظر نہیں آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق آپ کے اسٹیٹس میں جس کانٹیکٹ کو مینشن کیا جائے گا، وہ اس اسٹیٹس کو اس وقت بھی دیکھ سکے گا جب آپ اسے پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے دیگر افراد تک پہنچنے سے روکیں گے۔
یہ ابھی واضح نہیں کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
تجارت ایک دن پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا
-
علاقائی 2 دن پہلے
خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
-
جرم ایک دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
دنیا 2 دن پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد