علاقائی
خیبر پختونخواہ : پولیس تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد منظور
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پولیس کے جوان سی ٹی ڈی میں تبادلہ کرانا چاہتے ہیں، سی ٹی ڈی میں الاؤنسز50 ہزارزیادہ ہے
پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد منظورکرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کے پی اسمبلی میں جے یوآئی ف کے رکن مخدوم زادہ نے تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق پولیس دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں خیبرپختونخواسے زیادہ ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پولیس کے جوان سی ٹی ڈی میں تبادلہ کرانا چاہتے ہیں، سی ٹی ڈی میں الاؤنسز50 ہزارزیادہ ہے۔
واضح رہے کہ اسمبلی میں مطالبہ کیا گیا کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں پنجاب، اسلام آباد پولیس کے برابرکی جائیں۔
جرم
کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی
کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پولیس کی ایک موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موبائل اپنی معمول کی گشت پر تھی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن افسوسناک طور پر دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پیچھے ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں اور وہ شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔
پاکستان
آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔
پاکستان
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےپی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی،عدالت نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی ہے۔
ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ پراسیکیوٹر راجا نوید نہیں آئے، سماعت ایک دن بعد ہو جائے گی،وکیل صفائی نے کہا کہ ایم این ایز سب جیل میں ہیں، مگر شعیب شاہین اور دیگر ورکرز تو جیل میں ہیں، مقدمے میں پولیس اہلکار کو مارنے کا ذکر ہے مگر ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ موجود نہیں، شعیب شاہین پر پستول کا الزام ہے مگر برآمدگی ایک ڈنڈے کی ہوئی۔
ڈیوٹی جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ ڈنڈے کی ریکوری کہاں لکھی ہوئی ہے؟،وکیل صفائی نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا شعیب شاہین سے ڈنڈا ملا۔ جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ نوعیت کا ہی مقدمہ سن سکتا ہے، کوشش ہوگی شعیب شاہین کی درخواستِ ضمانت پر آج ہی فیصلہ کروں۔ جس کے بعد عدالت نے شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
علی امین گنڈا پور جوشِ خطابت میں زیادہ ہی بول گئے، عمران خان
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
کھیل 2 دن پہلے
خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
پاکستان 2 دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
دنیا ایک دن پہلے
روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک صدر کی تجویز مسترد کر دی
-
تفریح 14 گھنٹے پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ