شہباز شریف جشن ایسے منا رہے تھے کہ جیسے ارشد ندیم کا کوچ ہو اور جاتی امراء میں انکی تربیت کی ہو، مشیر اطلاعات کے پی


پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ شہباز شریف نے ارشد ندیم کے جیت پر بھی شوبازی دکھائی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل محنت سے جیت کرملک کا نام روشن کیا لیکن کریڈٹ لینےکے لیے اداکار پہنچ جائیں گے۔ مینڈیٹ چور وفاقی اور صوبائی سرکار ارشد ندیم کے لئے بین الاقوامی معیار کی جیولن بھی خرید نہ سکے۔
شوباز شریف نے ارشد ندیم کے جیت پر بھی شوبازی دکھائی، جشن ایسے منا رہے تھے کہ جیسے ارشد ندیم کا کوچ ہو اور جاتی امراء میں انکی تربیت کی ہو، شو باز شریف اور ٹک ٹاکر باجی ٹک ٹاک بنانے کے لیے ارشد ندیم کے پاس پہنچ جائیگے۔
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) August 10, 2024
ارشد ندیم نے گولڈ میڈل محنت سے جیت کرملک کا نام روشن کیا… pic.twitter.com/7E6tw1MFu0
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جشن ایسے منا رہے تھے کہ جیسے ارشد ندیم کا کوچ ہو اور جاتی امراء میں انکی تربیت کی ہو، شو باز شریف اور ٹک ٹاکر باجی ٹک ٹاک بنانے کے لیے ارشد ندیم کے پاس پہنچ جائیگے، ارشد ندیم نے خالص اپنے محنت کے بل بوتے پر کامیابی کے جھنڈے گھاڑے اور ملک کا نام روشن کیا۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے اولمپکس تیاری کے لیے ارشد ندیم کو ایک روپیہ نہیں دیا، ارشد ندیم جیسے ہزاروں باصلاحیت نوجوان میڈیٹ چوروں کی وجہ سے ضائع ہورہے ہیں، ہمارے نوجوان ہر شعبے میں اپنا لوہا منواسکتے ہیں بشرطیکہ کہ حکمران مخلص ہو، کھیلوں کے ذریعے ملک کا بہترین امیج بن سکتا ہے۔

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 3 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی منڈی اورپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 2 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 4 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 4 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: بابر اعظم 21 ویں، محمد رضوان 22 ویں نمبر پر
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب کے نتیجے میں 43 اموات، 3300 دیہات زیر آب جبکہ 33 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 5 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل