پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس حنین کارومانیہ بحریہ کے جہاز کے ساتھ پہلا سفر
پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں بننے والے چار آف شور پٹرول ویسلز میں سے تیسرا جہاز ہے
پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کا رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی این ایس حنین رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹنٹا سے پاکستان کے لیے روانہ کر دیا گیا ۔
رومانیہ بحریہ کے فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا ۔
پی این ایس حنین کا رومانیہ بحریہ کے جہاز لاسٹنل کے ساتھ سمندر میں دوطرفہ مشق کا انعقاد کیاگیا ۔
پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں بننے والے چار آف شور پٹرول ویسلز میں سے تیسرا جہاز ہے ۔
پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے ۔
واضح رہے کہ یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔
پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 15 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 38 منٹ قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 43 منٹ قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 15 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 15 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 2 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- ایک گھنٹہ قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
- 12 منٹ قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل
جنوبی کوریا کے سابق یون سک یول مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل