- Home
- News
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ارشد ندیم کے گھر آمد، 10 کروڑ کا چیک اور گاڑی کا تحفہ
ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، مریم نواز نے ارشد ندیم اور ان کی فیملی سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دینے کے لیے ان کے آبائی گاؤں پہنچ کر 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔اس کے علاوہ ہنڈا سوک گاڑی بھی تحفے میں پیش کر دی۔
مریم نواز نے ارشد ندیم اور ان کی فیملی سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اولمپیئن ارشد ندیم کو 10- کروڑ روپے کا چیک پیش کیا اور ہنڈا سوک کا ر پی اے کے 92.97چابی پیش کی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ارشد ندیم کو آج ملاقات کے لیے بلایا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ارشد ندیم کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کریں گے اور ان کے اعزاز میں شام کو ایک استقبالیہ دیں گے۔
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 24 منٹ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 17 منٹ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- ایک گھنٹہ قبل
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل