جی این این سوشل

دنیا

غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق امریکی صدر کا بیان گمراہ کن ہے، حماس

ہم اسے امریکا کی جانب سے نیتن یاہو کی نئی شرائط کو قبول کرنے اور غزہ میں اس کے مجرمانہ منصوبوں کے لیے رضامندی کے طور پر دیکھتے ہیں، ترجمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق امریکی صدر کا بیان گمراہ کن ہے، حماس
غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق امریکی صدر کا بیان گمراہ کن ہے، حماس

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ہماری جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے سے پیچھے ہٹنے سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان گمراہ کن ہے۔ حالیہ مذاکرات کے بعد جو تجاویز دی گئی ہیں وہ ان تجاویز سے مختلف ہیں جو امریکی صدر جو بائیڈن نے پیش کی تھیں اور جن پر 2 جولائی کو تمام فریقین نے اتفاق کیا تھا۔ 

حماس ترجمان نے کہا کہ ہم اسے امریکا کی جانب سے نیتن یاہو کی نئی شرائط کو قبول کرنے اور غزہ میں اس کے مجرمانہ منصوبوں کے لیے رضامندی کے طور پر دیکھتے ہیں۔ 

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود اسرائیل غزہ سے فوج کے انخلا پر تیار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں امریکی صدر نے اسرائیلی حکام سے مشاورت کے بعد 3 مراحل پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ تجویز کیا تھا جس پر حماس نے بھی اتفاق کیا تھا۔ 

علاقائی

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی کی ملاقات

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کے لیے 91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے اور اس سلسلے میں جرمنی کی تجربے اور تعاون پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کے لیے جرمنی کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو سراہتے ہیں۔

جرمن وزیر نے بھی پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 27 فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں حملوںکا سلسلہ نہ رکا، کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 27 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق یہ کارروائیاں امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہیں۔

شمالی غزہ کے قصبے بیت لاہیا میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے، ان 11 افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ سول ایمرجنسی سروس کے مطابق ان میں سے کچھ افراد کی لاشیں جل چکی تھیں جن کی شناخت بھی مشکل ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کی جانب سےوسطی غزہ کی پٹی المغازی کیمپ کے ایک گھر میں ہونے والے حملے میں ایک مقامی صحافی سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جنوب میں الگ الگ حملوں میں 5 دیگر افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

بعد ازاں جمعرات کوخان یونس میں ایک چوک کے قریب لوگوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی اور اسرائیلی وفود نےجمعرات کو قاہرہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اجلاسوں کا ایک نیا دور شروع کیا ہے، جنگ بندی پر مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت انہی مسائل پر مبنی ہے لیکن اسرائیل اور حماس اپنے مطالبات پر مضبوطی سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا  سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے6فروری،24جولائی کےقابل اعتراض حصوں کوحذف کر دیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت اوراپوزیشن ایک تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے پرخود وفاقی حکومت اپیل میں گئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی سوچ ایک ہی ہے، انسان سےغلطی ہوسکتی ہے، اہم مسئلے پراحتجاج بھی کرنا پڑتا ہے تاکہ ریاستی ادارے متوجہ ہوں، ہم یہی کہتے ہیں کہ غیرآئینی عمل کوسپورٹ نہ کیاجائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll