جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب میں 22 سے 24 اگست تک  دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کے مطابق  پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب  میں 22 سے 24 اگست تک  دفعہ 144 نافذ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت پنجاب 22 سے 24 اگست تک  دفعہ 144 نافذکرکے  دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا  سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے6فروری،24جولائی کےقابل اعتراض حصوں کوحذف کر دیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت اوراپوزیشن ایک تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے پرخود وفاقی حکومت اپیل میں گئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی سوچ ایک ہی ہے، انسان سےغلطی ہوسکتی ہے، اہم مسئلے پراحتجاج بھی کرنا پڑتا ہے تاکہ ریاستی ادارے متوجہ ہوں، ہم یہی کہتے ہیں کہ غیرآئینی عمل کوسپورٹ نہ کیاجائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ عہدے کا چارج سنبھال لیا

سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ملک میں ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ  عہدے کا چارج سنبھال لیا

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ نے بدھ کو واشنگٹن میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

شیخ کے امریکہ میں نئے سفیر کے طور پر اعلان دفتر خارجہ نے جون میں کیا تھا۔ 


ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق نئے ایلچی نے مشن افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اولین ترجیحات پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا، اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہوں گی۔


سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ملک میں ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی نے پاک امریکہ تعلقات میں ایک مضبوط رشتہ کے طور پر کام کیا، اور کمیونٹی کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارٹی کی موجودہ لیڈر شپ کا بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارٹی کی موجودہ لیڈر شپ کا بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، علیمہ خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ لیڈرشپ عمران خان کو جیل سے نکالنا نہیں چاہتی۔

تحریک انصاف کا آج ترنول (اسلام آباد) جلسہ منسوخ ہونے کے معاملے پر علیمہ خان کا سخت ردعمل سامنے آیا، جس میں انہوں نے سوال کیا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی پی ٹی آئی سے ملنے چلا گیا ؟

علیمہ خان نے کہا کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی پی ٹی آئی کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟ صبح 7:30 بجے اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے ؟ انہوں نے مزید کہا کہ کس کے کہنے پر جلسہ ملتوی کراوایا گیا ہمیں سب معلوم ہے ۔ 

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی پی ٹی آئی سے فیصلہ کروا دیا۔ موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا۔ پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا ؟ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام عمران خان کا لگا دیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll