تجارت
خیبرپختونخوا بجٹ 2021-22، گاڑیوں کی رجسڑیشن فیس ایک روپیہ کرنے کا فیصلہ
پشاور : خیبرپختونخوا کی حکومت نے 2021-22 کے بجٹ میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سال 22-2021 کیلئے صوبے کا 1118.3 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ جس میں حکومت نے عوام کوریلیف دیتے ہوئے بڑا اعلان کیا ہے جس کے مطابق آئندہ مالی سال صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپے ہوگی۔
دوسری جانب کے پی کے حکومت نے کم از کم مزدور کی اجرت 21 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بجٹ میں تنخواہوں اورپنشن کےلیے 6ارب روپے سےزائدمختص کئےگئے ہیں، جبکہ صحت کارڈکےلیے 23ارب روپےمختص کئے گئے ہیں ۔ صحت کارڈکے23ارب روپےمیں سے1ارب جگرکی پیوندکاری کےلیے دئیےجائیں گے ۔ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی کاموں کےلیے371ارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔
محکمہ خزانہ کے مطابق 371 ارب روپےکےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں سے100ارب روپے قبائلی اضلاع کودئیےجائینگے۔
صوبائی حکومت نےبجٹ کوڈویلپمنٹ پلس بجٹ قراردیاہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں سب سےزیادہ37ارب روپےروڈسیکٹرکےلیے مختص کئے گئےہیں جبکہ ہزارہ اورملاکنڈکےسیاحتی مقامات کےسڑکوں کےلیے3ارب روپے روپےمختص کرنےکی تجویز زیر غور ہے ۔صوبائی بجٹ میں خواجہ سراؤں کےلیے 50کروڑکی انڈومنٹ فنڈکےقیام کی تجویزدی گئی ہے۔
کھیل
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے کی اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل
پی سی بی اور حکومت علاج کےلئے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، بیٹا نعمان نذیر
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل کردی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئے ہیں ، ان کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنے لگا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بیٹے نعمان نذیر نے بتایا کہ محمد نذیر جونئیر کو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، گذشتہ تین چار برس سے میں خود ان کا علاج کرا رہا ہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ میرے والد کے علاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔
نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔
یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
موسم
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی
اسموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ۔
پنجاب حکومت نے اسموگ میں کمی اور فضائی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔
تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر ڈائن ان، پارکنگ میں کھانے اور رات 10 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ فوڈ ڈلیوری کی سہولت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہو گی۔
تجارت
پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں
پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔
جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔
ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
کھیل 18 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
تفریح 18 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز