جی این این سوشل

صحت

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق
پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

اسلام آباد: وزارت صحت نے منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس ہے، جس میں مریض خلیجی ممالک سے علامات کے ساتھ آیا تھا۔ 

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے بتایا کہ وزارت صحت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام قائم کیا گیا ہے ۔عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

پاکستان

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس سال کے نتائج میں لڑکیوں نے ایک بار پھر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے۔

فیڈرل بورڈ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے۔ ہمیں اب کھڑے نہیں رہنا بلکہ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ساتھ لیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

پری انجینئرنگ میں جہاں اقرانامی نامی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی وہیں تیسری پوزیشن بھی ایک لڑکی کے نام رہی۔ یہ نتائج تعلیمی اداروں اور والدین کے لیے باعث فخر ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رحیم یار خان: کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے آج جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: کارساز سروس روڈ پر پیش آنے والے دلخراش حادثے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خاتون ملزمہ نتاشہ دانش کو پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی، ملزمہ کی گاڑی نے کرولا گاڑی کے عقبی دروازے کو ہٹ کیا، کرولا گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا جس سے وہ سڑک پر گر پڑے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ نتاشا تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئی اور اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو روند ڈالا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نتاشہ دانش نے پہلے حادثے کے بعد گھبراہٹ میں آکر تیزی سے گاڑی چلائی اور اسی وجہ سے دوسرا حادثہ پیش آیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll