تفریح
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈوین کے ہاں بیٹے کی پیدائش
جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین نے اپنے بیٹے کا نام جیک بلیوز بیبر رکھا ہے
مشہور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
جسٹن بیبر نے اس خوشی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر ننھا مہمان آیا ہے۔ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کے پاؤں کی ایک دلکش تصویر شیئر کی اور لکھاکہ ہمارے گھر میں خوش آمدید، بیٹے۔
جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بالڈوین نے اپنے بیٹے کا نام جیک بلیوز بیبر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی سے 2018 میں شادی کی تھی ،ان کی شادی کے 6 سال بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔
جسٹن بیبر کے مداحوں نے اس خوشی کی خبر پر انہیں مبارکباد دی ہے اور نئے والدین کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔
دنیا
نیپال کے صوبہ گنداکی میں بھارتی مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک
ضلع تناہون میں عنبوخائرینی دیہی میونسپلٹی کے چیئرپرسن شکرا چمن نے بتایا کہ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے
نیپال کے صوبہ گنداکی میں بھارتی مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
شنہوا کے مطابق ضلعی پولیس کے ترجمان دیپک کمار رایا نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب بھارتی مسافر بس عن بکھرینی میں مرسیانگدی ندی کے کنارے گر گئی ۔
ضلع تناہون میں عنبوخائرینی دیہی میونسپلٹی کے چیئرپرسن شکرا چمن نے بتایا کہ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ دیگر افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ضلعی پولیس کے ترجمان اور نیپال کی مسلح پولیس فورس کے ترجمان نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔
جرم
بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک
پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے کی ٹیم ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے سی آئی اے پر فائرنگ کر دی
لاہور : بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے کی ٹیم ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے سی آئی اے پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ زد میں آکر مارا گیا جبکہ سی آئی اے ٹیم بال بال بچی، شدید زخمی احسن شاہ کو ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔
یاد رہے 18فروری کوٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو قتل اور دو افراد زخمی ہوئے تھے۔
علاقائی
پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق،متعددزخمی
دھماکے میں 12 افراد زخمی،لاشوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پشین : بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دو بچے جاں بحق اور پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پشین بازار کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
پشین میں پولیس لاین کے قریب دھماکا#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/8iphM9onWg
— GNN (@gnnhdofficial) August 24, 2024
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
نیپال کے صوبہ گنداکی میں بھارتی مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک
-
جرم ایک دن پہلے
کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
-
تجارت 8 منٹ پہلے
سونے کی اُڑان ،نئی تاریخ رقم!
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا نے کراچی میں بجلی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان اور بشری ٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اگست تک ملتوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
-
جرم 2 دن پہلے
اٹک میں نامعلوم افراد کی سکول وین پر فائرنگ: دو بچے جاں بحق
-
تجارت 2 دن پہلے
رواں سال دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ