جی این این سوشل

موسم

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

مری، گلیات، راولپنڈی سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی
ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد: ملک میں مون سون کا ایک اور طاقت ور سسٹم برسنے کو تیار ہے۔ جنوبی سندھ کل سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے جبکہ کراچی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی، تھر پارکر، میرپورخاص سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خاص طور پر مٹھی، تھر پارکر اور میر پور خاص میں موسلادھار بارش کا بھی خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ ژوب اور بارکھان سمیت کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چترال، دیر، سوات سمیت کئی شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

علاقائی

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق،متعددزخمی

دھماکے میں 12 افراد زخمی،لاشوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق،متعددزخمی

پشین : بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دو بچے جاں بحق اور پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پشین بازار کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایران میں المناک بس حادثےمیں جاں بحق پاکستانی زائرین سپرد خاک

بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں المناک بس حادثےمیں جاں بحق پاکستانی زائرین سپرد خاک

ایران کے شہر یزد میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہداء کی لاشیں وطن واپس پہنچائی گئیں اور انہیں ان کے آبائی شہروں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جاں بحق افراد میں سے 10 کا تعلق سندھ کے ضلع لاڑکانہ، 6 کا کشمور، 4 کا خیرپور، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 2 کا جامشورو، 2 کا تعلق کراچی اور ایک کا دادو سے ہے۔

اس المناک حادثے کے بعد پاکستانی حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ۔

یاد رہے کہ ایران کے شہر یزد میں ایک دل دہلا دینے والے بس حادثے میں 28 پاکستانی زائرین شہید ہو گئےتھے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایران سے عراق جانے والی ایک بس تیز رفتار ہونے کی وجہ سے کنٹرول سے باہر ہو کر سڑک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتار بس موڑ پر کنٹرول سے باہر ہو کر سڑک سے ٹکرا گئی اور کئی فٹ تک گھسٹتی رہی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا

 محکمہ موسمیات نے پیر سے اگلے جمعے تک ملک کے جنوبی حصوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز کے مطابق بارشوں کے اس سلسلے سے بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب متاثر ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سردار سرفراز نے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت ہلکی اورزیادہ کے درمیان ہوسکتی ہے جس سے روزمرہ کے معمولات زندگی میں خلل پڑ سکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مون سون بارشوں کی شدت میں آئندہ ماہ کی دس تاریخ کے بعد بتدریج کمی متوقع ہے جس کے ساتھ موسم برسات ختم ہوجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll