جی این این سوشل

دنیا

بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کردی

لوگوں نے سابق جج کو دیکھتے ہی ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی جبکہ بعض افراد نے ان پر انڈے اور جوتوں سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے حامی اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جج شمس الدین چوہدری کو گزشتہ روز بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس آج شمس الدین چوہدری کو ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنا کر عدالت میں پیشی کیلیے لائی جہاں سماجی کارکن، سیاسی رہنما اور عوام کی بڑی تعداد جوجود تھی۔

ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ ملزم کو مقامی پولیس نے دفعہ 54 کے تحت متعدد تھانوں میں قتل اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمات میں گرفتار کیا۔

لوگوں نے سابق جج کو دیکھتے ہی ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی جبکہ بعض افراد نے ان پر انڈے اور جوتوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو بحیثیت سابق جج تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

گزشتہ روز سابق جج کو بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

 

پاکستان

اقوام متحدہ کی رپورٹ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نیا ثبوت ہے، وزیر اعظم

اسرائیلی جبر و ستم کی شدت کا اندازہ صرف دو روز میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے غیر منصفانہ جبری بے دخلی سے لگایا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی  رپورٹ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نیا ثبوت ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں فلسطینیوں کی ان کی سرزمین سے جبری بے دخلی اور بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے دفتر کی حالیہ رپورٹ کے بعد عالمی برادری سے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا نیا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے کہ وہاں ایک دن بھی ایسا نہیں جب بے گناہ فلسطینیوں کا خون نہ بہایا گیا ہو اور بچے اسرائیل کا سب سے بڑا ہدف ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگست کے مہینے میں ڈھائی لاکھ فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے جبری بے دخلی عالمی اداروں، عالمی ضمیر اور بین الاقوامی قانون کیلئے ایک چیلنج ہے۔

اسرائیلی جبر و ستم کی شدت کا اندازہ صرف دو روز میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے غیر منصفانہ جبری بے دخلی سے لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے کہ ایک جانب مہلک ہتھیاروں سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے تو دوسری جانب بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہئے اور مظلوموں کا تحفظ ہونا چاہئے۔

وزیراعظم نے فلسطینیوں، خصوصاً بچوں کیلئے خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں سے 30لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے

فینی اور نواکھلی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے تو  کچھ علاقوں میں بجلی  کی ترسیل منقطع رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں سے 30لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے

بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی  سے پیدا ہونے والے سیلاب سے ایک شخص ہلاک گیا، جبکہ  30 ​​لاکھ افراد محصور ہو کر رہ گئے۔

تیس لاکھ افراد سیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے  ہیں تو بتایا گیا  ہے کہ ایک حاملہ خاتون سیلابی پانی میں بہہ کر جان کی بازی ہار گئی۔

ڈیلی سٹار اخبار کے مطابق گزشتہ روز سے 8  علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

فینی اور نواکھلی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے تو  کچھ علاقوں میں بجلی  کی ترسیل منقطع رہی۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 1988 کے بعد اتنی شدید بارشیں نہیں دیکھی گئی تھیں اور "گزشتہ 37 سالوں کی بدترین سیلابی تباہی  ہوئی ہے۔"

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پنجاب اور سندھ پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مشترکہ آپریشنز کیے گئے اور یہ تعاون جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس عثمان انور نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کیا۔ دونوں صوبوں نے ان مجرموں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ پولیس کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا جب بھی پنجاب پولیس کو سندھ میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے، ہم ان کی مدد کے لیے وہاں موجود ہوتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مشترکہ آپریشنز کیے گئے اور یہ تعاون جاری ہے۔

آئی جی میمن نے وضاحت کی کہ وہ اور پنجاب کے آئی جی عثمان انور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ میں گھوٹکی اور کشمور کے سرحدی علاقوں اور پنجاب میں راجن پور اور رحیم یار خان میں پولیس فورسز کی جانب سے مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔


چیلنجز کی وضاحت کرتے ہوئے آئی جی میمن نے کہا کہ کچے کے علاقے میں سرحدوں کا تعین کرنا ایک پیچیدہ کام ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں صوبائی پولیس فورسز اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے فعال گروہوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی میں پوری طرح سے منسلک ہیں۔ اس مربوط کوشش سے جلد ہی موثر نتائج کی توقع ہے۔



پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll