جی این این سوشل

دنیا

تھائی لینڈمیں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک

یہ حادثہ مشہور سیاحتی مقام بگ بدھا کے قریب پیش آیا، تقریباً 20 افراد زخمی بھی ہوئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تھائی لینڈمیں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک
تھائی لینڈمیں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 افراد ہلاک

فوکٹ :تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے فوکٹ میں گزشتہ ہفتے آنے والی شدید بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے ایک روسی جوڑے سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوکٹ کے گورنر سوفون سوانارت کے مطابق یہ حادثہ مشہور سیاحتی مقام بگ بدھا کے قریب پیش آیا۔ مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً 20 افراد زخمی بھی ہوئے اور 209 گھر متاثر ہوئے ہیں۔

مرنے والوں میں ایک روسی جوڑے کے علاوہ میانمار کے 9 تارکین وطن مزدور اور 2 تھائی باشندے شامل ہیں۔

حادثے کے بعد سے ہی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقے میں صفائی کا کام کیا جا رہا ہے اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حکام متاثرین کے خاندانوں اور سفارت خانوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

جرم

رحیم یار خان میں اغوا ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو بازیاب کر لیا گیا

اغواکاروں نے بعد میں احمد نواز کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ پنجاب کے آئی جی اور وزیراعلیٰ سے اپنی جان بچانے کی درخواست کر رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان میں اغوا ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو بازیاب کر لیا گیا

رحیم یار خان : رحیم یار خان کے علاقے کچے میں ڈاکوؤں کے حملے کے دوران اغوا کیے گئے پولیس کانسٹیبل احمد نواز کو پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کیا تھا جس میں 12 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے دوران کانسٹیبل احمد نواز کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے بعد میں احمد نواز کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ پنجاب کے آئی جی اور وزیراعلیٰ سے اپنی جان بچانے کی درخواست کر رہے تھے۔

پولیس نے اغوا کے بعد سے ہی کانسٹیبل کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر رکھی تھیں۔ ایک انتہائی حساس آپریشن کے بعد پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کو ڈاکوؤں کے قبضے سے آزاد کروا لیا۔

ڈی پی او رضوان گوندل نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کچے کے علاقے میں مضبوطی کے ساتھ موجود ہے اور کسی بھی صورت میں مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کانسٹیبل کی بازیابی کے لیے دن رات ایک کر دیا تھا اور آخرکار کامیابی ملی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب میں پاور شیئرنگ ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوگی

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قائم مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 2 بجے طلب کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں پاور شیئرنگ ، ن لیگ  اور پیپلز پارٹی  کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوگی

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوگی۔

مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان شریک ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔

گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عمل درآمد کے لیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں میں حصہ نہ دینے اوراضلاع میں افسران کی طرف سےتعاون نہ کرنے کے معاملات پرغورکیا جائے گا۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان 3 دن قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قائم مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات

عرس کے دوران شہر میں 6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات

لاہور : حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے 981ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ عرس کے موقع پر لاکھوں زائرین کی آمد کی توقع ہے جس کے پیش نظر پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سکیورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

پولیس کے مطابق عرس کے دوران شہر میں 6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ خواتین زائرین کی چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں 81 ناکہ جات، 9 چیک پوسٹس اور 12 واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ داتا دربار میں داخل ہونے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور سینئر پولیس افسران خود بھی عرس کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ دودھ کی سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے دوران بھی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر مختص کردہ پارکنگ کے علاوہ کہیں بھی گاڑی کھڑی نہ کرنے دی جائے اور پولیس افسران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

سی سی پی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کو تعاون دیں اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll