جی این این سوشل

پاکستان

بشری بی بی اور علیمہ خان بارے مینڈیٹ چور پروپیگنڈہ کررہی ہے، بیرسٹر سیف

علیمہ خان اور بشری بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بشری بی بی اور علیمہ خان بارے مینڈیٹ چور  پروپیگنڈہ کررہی ہے، بیرسٹر سیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی رہنما اور مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ علیمہ خان اور بشری بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں  بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی عمران خان کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد ور منظم ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت جھوٹ کا پروپیگنڈہ کررہی ہے، دراصل اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطاء تارڑ خود لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ عارف علوی ایک ہفتے کے اندر اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے۔ سابق صدر اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات بھی سنیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں مرکزی و صوبائی سطح پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی۔ پھر خیبرپختونخوا کے سابق وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان کو استعفی دینے پر مجبور کیا گیا۔ نیز علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچے میں ڈاکوؤں حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بلال کی عیادت کے دوران لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز شریف کے حکم پر زخمی بلال کو علاج کے لیے جنرل ہسپتال /پینز منتقل کر دیا گیا۔

کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا۔ جنرل اسپتال کے ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کریں گے۔ زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، مکمل بحالی تک بھرپور ساتھ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

یمن کے ساحل پر ایک دلخراش واقعہ میں تارکین وطن لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یہ کشتی مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلی تھی اور اس میں 25 ایتھوپین اور 2 یمنی شہری سوار تھے۔

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ باقی 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلنے والی کشتی پر کل 27 افراد سوار تھے جن میں 25 ایتھوپین تارکین وطن اور 2 یمنی شہری شامل تھے جن میں سے ایک جہاز کا کپتان اور ایک اس کا نائب تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہر سال ہزاروں افریقی شہری بہتر زندگی کی تلاش میں یمن کے راستے عرب ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll