یہ حادثہ مشہور سیاحتی مقام بگ بدھا کے قریب پیش آیا، تقریباً 20 افراد زخمی بھی ہوئے


فوکٹ :تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے فوکٹ میں گزشتہ ہفتے آنے والی شدید بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے ایک روسی جوڑے سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوکٹ کے گورنر سوفون سوانارت کے مطابق یہ حادثہ مشہور سیاحتی مقام بگ بدھا کے قریب پیش آیا۔ مٹی کے تودے گرنے سے تقریباً 20 افراد زخمی بھی ہوئے اور 209 گھر متاثر ہوئے ہیں۔
مرنے والوں میں ایک روسی جوڑے کے علاوہ میانمار کے 9 تارکین وطن مزدور اور 2 تھائی باشندے شامل ہیں۔
حادثے کے بعد سے ہی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقے میں صفائی کا کام کیا جا رہا ہے اور ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکام متاثرین کے خاندانوں اور سفارت خانوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

9 مئی پر معافی مانگنے سے قانونی عمل ہیں رکے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 31 منٹ قبل

آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد مودی سرکار کا جنگی جنون بے قابو
- ایک گھنٹہ قبل

سلامتی کونسل کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تمام افراد مسلمان ہی کیوں ؟ پاکستانی مندوب
- 4 گھنٹے قبل

امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں چل بسے
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کرکٹ بورڈکاا سکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

ملائیشیا میں نماز جمعہ نہ پڑھنے والے مردوں کیلئےقید اور بھاری جرمانے کی سزا کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 15 گھنٹے قبل

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سننے والا بینچ تبدیل
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش کے بعد بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،کئی علاقے 36گھنٹوں سے بجلی سے محروم
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر شخصیت ، عالمی سطح پر نئی عزت ملی ،واشنگٹن ٹائمز
- 2 گھنٹے قبل