جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب میں پاور شیئرنگ ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوگی

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قائم مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 2 بجے طلب کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں پاور شیئرنگ ، ن لیگ  اور پیپلز پارٹی  کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی کی اہم بیٹھک آج ہوگی۔

مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان شریک ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔

گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عمل درآمد کے لیے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں میں حصہ نہ دینے اوراضلاع میں افسران کی طرف سےتعاون نہ کرنے کے معاملات پرغورکیا جائے گا۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے درمیان 3 دن قبل ملاقات ہوئی تھی جس میں پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قائم مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان

پاکستان کی مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں سال 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اس حوالے سے پاکستان نے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں، پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان کے دعوت نامے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نریندر مودی کی جگہ کسی بھارتی وزیر کو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھیجے جانےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر عارف علوی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ عارف علوی ایک ہفتے کے اندر اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے۔ سابق صدر اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات بھی سنیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں مرکزی و صوبائی سطح پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی۔ پھر خیبرپختونخوا کے سابق وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان کو استعفی دینے پر مجبور کیا گیا۔ نیز علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس حادثے کا شکار، 20 افراد جاں بحق

 یہ حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا، حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس حادثے کا شکار، 20 افراد جاں بحق

راولپنڈی : حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی ایک مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔ 

پہاڑی علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو حادثے کی جگہ تک پہنچنے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو بس سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس المناک حادثے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن کو تیز کر دیا ہے۔ ابھی تک جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll