جی این این سوشل

پاکستان

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔

 

علاقائی

کراچی کے علاقے گولیمار میں فائرنگ کے واقعے پر مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے علماء کی مذمت

مذہبی قیادت کی کراچی شہریوں سے شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے علاقے  گولیمار میں  فائرنگ کے واقعے پر مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے علماء  کی مذمت

کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی ریلی پر شرپسند کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مختلف مذہبی مکاتبِ فکر کے علماء کرام نے کراچی کے شہریوں سے شرپسند عناصر کا ایجنڈا ناکام بنانے کی اپیل کی ہے۔

مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی سازش کی گئی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد تخریب کاروں کو گرفتار کر لیں گے،کارکنان پر امن رہیں اور شرپسند عناصر کی بد امنی کی سازش کو ناکام بنائیں۔

سید نذیر عباس تقوی نے مذہبی اجتماع پر شرپسندوں کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکار دشمن کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ہم شدت پسندی اور فرقہ واریت کی مذمت کرتے ہیں۔

مولانا تاج حنفی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گولیمار کی حدود میں مذہبی مارچ پر شرپسندی کی مذمت کرتے ہیں۔

علامہ سید نذیر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ مکار دشمن کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے 

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم کا واقعہ پیش آیا، کشیدگی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ایک مذہبی جماعت کی ریلی گولیمار کے علاقے سے گزر رہی تھی، جہاں پہلے سے ایک مذہبی جماعت کا کیمپ لگا تھا، فریقین میں نعرے بازی کے بعد کشیدگی بڑھی، پتھراؤ ہوا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے تباہ، ٹرین سروس معطل

ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بولان میں ریلوے پل دھماکےسے  تباہ، ٹرین سروس معطل

بلوچستان: بولان کے علاقے دوزان میں واقع ریلوے پل رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے پل میں دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق  کراچی اور پنڈی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا، سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی گزشتہ رات مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلادیشی سپریم کورٹ کے سابق جج کو عدالت پیشی پر عوام نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

حملے کے بعد 75 سالہ سابق جج کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلادیشی  سپریم کورٹ کے سابق جج  کو  عدالت پیشی پر عوام نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بنگلادیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری مانک کو عدالت پیشی پر عوام نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بنگلادیشی سپریم کورٹ کے ایپلٹ ڈویژن کے سابق جج عدالت میں لایا گیا تو قیدیوں کی وین سے نکلتے ہی عوام نے ان پر لاتوں اور مکوں کی برسات کردی۔مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے سابق جج پر پانی کی بوتلیں، انڈے اور جوتے بھی پھینکے۔ حملے کے بعد 75 سالہ سابق جج کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس مانک کے جسم پر کئی زخم موجود تھے اور انہیں اندرونی چوٹیں بھی آئی ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔ فوج اور پولیس کے اہلکار سابق جج کی حفاظت پر معمور ہیں اور اسپتال کے اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز بنگلادیشی سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری مانک کو بھارت فرار ہوتے ہوئے بھارتی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll