جی این این سوشل

دنیا

امریکا کی جانب سے بھیجی جانے والی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

اسرائیل امریکی اور یورپی فوجی امداد کو استعمال کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 40 ہزار 4 سو سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا کی جانب سے بھیجی جانے والی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکا کی جانب سے بھیجی جانے والی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق فوجی سامان ترسیل کرنے والا  500 واں امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا ہے۔ 

7 اکتوبر 2023 سے اب تک امریکا فضائی اور بحری راستوں سے 50 ہزار ٹن سے زائدفوجی سازوسامان اسرائیل بھجوا چکاہے،امریکی فوجی سامان میں بکتربند گاڑیاں،گولہ بارود اور دفاعی سامان شامل ہے۔ 

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے بائیڈن انتظامیہ اسرائیل  کیلئے 17 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد کی منظوری دے چکی ہے جبکہ اسرائیل کو امریکا کی طرف سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد ہر سال دی جاتی ہے۔ 

اسرائیل امریکی اور یورپی فوجی امداد کو استعمال کرتے ہوئے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 40 ہزار 4 سو سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔

پاکستان

آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے چینی پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی۔

جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا۔ ارمی چیف نے دو طرفہ فوجی تعاون کو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔

چینی کمانڈر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ پاکستان آرمی کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔

جنرل سید عاصم منیر نے چینی مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل لی چیاؤمنگ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچ یکجہتی کمیٹی نہتے شہریوں پر حملہ کرکے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

گزشتہ رات کئے گئے حملوں کا سلسلہ درحقیقت ان کی مایوسی کا مظہر ہے کیونکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچ یکجہتی کمیٹی نہتے شہریوں پر حملہ کرکے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ  دہشت گردوں نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے اندھا دھند استعمال کے ذریعے نرم اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ حکمت عملی جنگی اور انسانی حقوق کے قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ 
گزشتہ رات کئے گئے حملوں کا سلسلہ درحقیقت ان کی مایوسی کا مظہر ہے کیونکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ 
 وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ BLA/BLF کے دہشت گرد پاکستان، بلوچستان کے عوام اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے دشمن ہیں۔ وہ یقیناً دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایماء پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام مقامات پر فوراً اور مؤثر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور دشمنوں کو بھاری نقصان سے دوچار  کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور حکومت پاکستان ایسے بزدلانہ حملوں کی وجہ سے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے اور پاکستان اور پاکستانی عوام کے دفاع میں کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں  8 پیسے  کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سوموار کو کاروباری کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 42 پیسے کا ہو گیا ، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے رہی ، دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 311.89 روپے، برطانوی پاؤنڈ 367.71 روپے، سعودی ریال 74.43 روپے، یو اے ای درہم 76.23 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کےآغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll